ایک دن میں کتنے سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں؟امریکی ماہرین نے بتا دیا

10  جولائی  2021

لاہور(یواین پی)سوفٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال موت کا سبب بن سکتا ہے،امریکی ماہرین نے اپنی ایک رپور ٹ میں خبردار کیا ہے کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔آج کل کے دور میں سافٹ ڈرنکس ہماری روز مرہ کی غذائی ضروریات کا انتہائی اہم جزبن کر رہ گئی ہیں۔ لیکن انہی

ڈرنکس کے سبب آپ کے بدن میں لاتعداد بیماریاں جگہ بنالیتی ہیں۔امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ بات 10 یورپی ممالک کے ساڑھے 4 لاکھ افراد (جن کی عمر 16 سے 51 سال کے درمیان ہے)سے زائد افراد پر تحقیق سے سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے دوران لوگوں کے کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران جن افراد کی موت واقع ہوئی ان سے ملنے والے شواہد سے محققین نے دریافت کیا ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال موت کی وجہ بنی۔محققین کے مطابق چینی سے بنی سافٹ ڈرنکس نظام ہاضمہ کے امراض سے موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ تحقیق سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ سافٹ ڈرنکس اور امراض قلب یا فالج سے اموات کے درمیان تعلق موجود ہے۔اس سے قبل امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق جو خواتین و حضرات ایک ہفتے میں 2

سے6 سوفٹ ڈرنکس پیتے ہیں ان میں 6 فیصد زیادہ موت کا خطرہ دیکھا گیا ہیبمقابلہ ایک مہینے میں ایک کولڈ ڈرنک پینے والوں سے۔ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسدان وسانتی ملک کا کہنا تھا کہ لوگ سوفٹ ڈرنک کا استعمال کم سے کم کرکے زیادہ پانی پئیں۔ ماہرین کے مطابق بے تحاشا کولڈ ڈرنک کے استعمال سے زندگی کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…