پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

خورشید شاہ کی بیماری،ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کی رپورٹ مستردکردی، ہسپتال کے ایک فلور کو سب جیل قرار دینے کی وجہ بھی پوچھ لی

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے خورشیدشاہ کی بیماری کے حوالے سے سندھ حکومت اور این آئی سی وی ڈی کی پیش کردہ رپورٹس ایک بار پھر مسترد کردیں ،رپورٹ میں اسپتال کے ایک فلور کو سب جیل قرار ینے کی وجہ بھی پوچھ لی ،آئندہ سماعت پر۔مفصل رپورٹ پیش کرنے کا حکم عدالت نے سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پی ٹی آئی کے رہنما اور خورشید شاہ کے الیکشن میں مدمقابل طاہر شاہ کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید احمد شاہ جو کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں زیر حراست ہیں کو گذشتہ کئی ماہ سے این آئی سی وی ڈی میں داخلرکھنے اور اسپتال کے روم کو سب جیل قرار دینے کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت کی سماعت کے موقع پر سندھ حکومت اور این آئی سی وی ڈی اسپتال کی جانب سے خورشید شاہ کی بیماری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی تاہم عدالت نے پیش کردہ رپورٹس کو مسترد کردیا اور استفار کیا کہ اسپتال کے ایک فلور کو سب جیل قرار دینے کی وجہ عدالت کو بتائی جائے جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل شفیع محمد چانڈیو نے عدالت کوبتایاکہ خورشید شاہ سنیئر سٹیزن ہیں اور دل کے مریض ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ سہولت تو پھر ہر سینئر سٹیزن کو مہیا کی جائے خورشیدشاہ قومی اسمبلی کے اجلاس اٹینڈ کررہے ہیں اور سفر کررہے ہیں جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایاکہ خورشید شاہ ایمبولینس میں گئے ہیں اور میڈیکل عملہ بھی ان کے ساتھ گیا تھا جس پر پٹیشنر کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ خورشید شاہ نے امراض قلب اسپتال کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھاہیاس موقع پر پٹیشنر کے وکیل نے عدالت میں اپنے دل کی

اوپن سرجری کی رپورٹ بھی پیش کی اور بتایاکہ میری بھی اوپن سرجری ہوئی تھی مجھے ایک ہفتہ میں اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا مگر خورشید شاہ کودو سالوں سے اسپتال میں رکھاہواہے خورشید شاہ کو جیل منتقل کیا جائے جس پر عدالت نے جواب دیا کہ آپ کے کہنے پر عدالت فیصلہ نہیں دے سکتی ان ریمارکس کے بعد سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر خورشید شاہ کی بیماری اور اسپتال کو سب جیل قرار دینے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…