لندن (این این آئی)برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ اسے ابھی تک کوئی اندازہ نہیں کہ پاکستان سے برطانیہ جانے والوں پر پابندی کب تک برقرار رہے گی اور پاکستان اس حوالے سے کب تک ریڈ لسٹ پر رہے گا۔ اس لسٹ میں شامل ملکوں سے آنے والوں کو برطانیہ میں دس روز ہوٹل میں قرنطینہ میں گزارنے پڑتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کو برطانوی ریڈلسٹ میں شامل رکھنے
کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد سے پچھلے ہفتے بات ہوئی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ برطانوی حکام نے پاکستان کو بتایا کہ پاکستانیوں پر سفری پابندیاں اعداد و شمار کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں اور ان پابندیوں کی کوئی اور بنیاد نہیں ہے۔ یہ پابندیاں تب ہی اٹھائی جائیں گی جب سائنس دان ایسا مشورہ دیں گے۔پاکستان نے برطانیہ سے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے کوئی تاریخ طے کی جانی چاہیے۔اس سے پہلے برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے کہا تھا کہ برطانوی ریڈ لسٹ میں شامل 50 سے زائد ملکوں سے آنے والوں کو برطانیہ میں بدستور 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا، چویبس گھنٹوں میں مزید 24مریض چل بسے،1683نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 683 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 24 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 84 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 3 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی
مجموعی تعداد 22 ہزار 493 ہو گئی جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 633 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 34 ہزار 531 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 980 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 9 لاکھ 10 ہزار 609 مریض اب تک اس بیماری
سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 531 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 49 لاکھ 11 ہزار 743 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 12 ہزار 238 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 82 لاکھ
28 ہزار 235 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 347 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 798 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی
تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 303 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 552 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 855 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 346 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 259 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب
تک یہاں کْل 781 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 502 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 315 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 728 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 590 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 639 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔