بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ کردیاگیا

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)گوگل میپس دنیا بھر میں لوگوں کی پسندیدہ ایپس میں سے ایک ہے اور اب اس میں ایک اور کارآمد اضافہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل میپس میں انسائیٹ ٹیب کا اضافہ کیا جارہا ہے جو ٹائم لائن کا حصہ ہوگا اور یہ صارفین کے ماہانی بنیادوں پر سفر کے موڈز کو ٹریک کرے گا۔یہ فیچر بتدریج متعارف کرایا جارہا ہے اور

بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔انسائیٹ کے ذریعے گوگل کی جانب سے صارفین کو اپنی سرگرمیوں کا موازنہ کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔اس فیچر سے انہیں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ایک ماہ کے دوران مختلف ذرائع سے سفر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پیروں پر یعنی چل کر کتنا وقت گزارا۔اس کے علاوہ ذاتی اعدادوشمار سے صارفین کو اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی سفری عادات کیا ہیں۔انسائیٹ فیچر کو گوگل کی جانب سے ان لوکیشنز کو جاننے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا جہاں آپ جاچکے ہیں اور یہ بھی بتاسکے گا کہ مہینے کا کونسا دن سب سے زیادہ مصروف گزرا۔یہ فیچرسرگرمیوں کو ٹریک کرے گا اور وہ بھی زیادہ تفصیلی انداز سے، اب اس کو آپ اچھا سمجھتے ہیں یا خطرناک، یہ آپ پر ہے۔اس فیچر کو ابھی جرمنی اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے اور بہت جلد دنیا کے دیگر حصوں میں بھی دستیاب ہوگا۔گوگل کی جانب سے میپس کے یوزر انٹرفیس میں بھی کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور وائس اسپیسز کو کم کیا جارہا ہے، نئے فلوٹنگ بٹن کا اضافہ کیا جائے گا جو ٹائم لائن میں تبدیلیاں لانے میں مدد فراہم رکے گا۔گوگل میپس میں ایک نئے ٹرپس ٹیب کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…