اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) مفتی تقی عثمانی نے قاتلانہ حملے سے متعلق اپنے آڈیو بیان میں کہا ہے کہ فجرکے بعدایک شخص مجھ سے ملنے آیا اور علیحدگی میں ملاقات کا کہا ، میں ملاقات
کیلئے کھڑا ہوا تو اس نے چاقو نکال لیا ، قریب کھڑے ساتھیوں نے فوری ملزم کو پکڑ لیا۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل محفوظ ہوں ، متعلقہ ادارے معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں ۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مفتی تقی عثمانی کو ٹیلیفون کر کے مبینہ چاقو سے حملے کے متعلق پوچھا ۔وزیر داخلہ نے مفتی تقی عثمانی سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ آپ پر مبینہ حملے پر مجھے بڑی تشویش ہے، مفتی تقی عثمانی اعلی پائے کے عالم اور دین اسلام کی شان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مفتی عثمانی تقی عثمان کی زندگی کے لیے دعا گوہیں۔