اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی نجی یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے اندر طلبا و طالبات کے ڈانس پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہیں،منظر عام پر آنے والی ویڈیو زمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ طالب علم لڑکے و لڑکیاں یونیورسٹی کے احاطے میں طالب علموں کے گھیرے میں ڈانس کررہے ہیں،جبکہ دیگر طلبا ان کے ڈانس
سے محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ڈانس کرنے والے طلبا کی شناخت یا ڈانس کس تقریب کی مناسبت سے کیا جارہا ہے اس کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی ہیں تاہم ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شدید ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، صارفین نہ صرف طلبا کو ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں بلکہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ کے کردار پر بھی سوالات اٹھارہے ہیں۔علی آفریدی نے بھی اس ایونٹ میں ہونیو الے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ا اور اسے سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی اور طنزیہ انداز میں کہا کہ یونیورسٹی میں پڑھائی جوش و خروش سے شروع ہوچکی ہے، کورونا نے تدریسی عمل کو شدید متاثر کیا مگر ان بچوں نے ہار نہ مانی اور یونیورسٹی کھلتے ہی دوبارہ اسی لگن اور محنت سے پڑھائی شروع کردی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے طلبا کے ڈانس کو اخلاقیات کے منافی قرار دیا اور کہا کہ ہمارا مذہب ایسی بے حیائی کی اجازت نہیں دیتا۔بلال شوکت کا
کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کا اطلاق صرف مساجد پر ہوتا ہے، اس پرہجوم مقام پر کتنے افراد ماسک پہنے ہوئے ہیں یا سماجی فاصلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں؟ایک صارف نے درسگاہوں پر فاتحہ پڑھی اور کہا کہ انا اللہ وانا الیہ راجعون،عدنان فیصل نامی صارف نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کے نام پر لبرل ازم سکھایا جاتا ہے، ان واقعات پر تمام
مکاتب فکر کو نوٹس لینا ہوگا ورنہ پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں بچے گا۔کچھ صارفین نے اس واقعے کو مغرب کی نقل اور مغربی ثقافت کا عکاس قرار دیا اور کہا کہ ہماری نوجوان نسل مغرب سے متاثر ہوچکی ہے۔ایک صارف نے اس واقعہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں ٹک ٹاک کیلئے آڈیشنز ہورہے ہیں شائد،ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی کہ یونیورسٹیز اور صحافیوں پر مکمل لباس کیساتھ دوپٹے کو لازمی قرار دیدیا جائے اس سے معاشرے میں پھیلی فحاشی پر قابو پاسکتے ہیں۔
Tik Tok k audition ho rhe hein ?? https://t.co/PLRf8mdvlk
— Resistance is Palestine ?? (@Panchayti10) July 6, 2021
ایک سال بعد یُونیورسٹی کَھلتے ہی UCP Lahore میں پڑھائی جوش و خروش سے جارہی ہے یہ ہی طلبہ اس قوم کا مُستقبل ہیں کرونا نے تدریسی عمل کو مُتاثر کیا لیکن ان طلبہ نے ہار نہیں مانی اتنی لگن اور محنت سے پڑھ کر مُلک کا نام روشن کریں گے ماشاءاللہ pic.twitter.com/cptVPTRnlB
— Aniha Anam Chaudhary (@anihachaudhry) July 7, 2021
کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد مراثیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مجرہ کرنے کی ایک شاخ UCP میں کھولی جائے۔ سٹیج ڈراموں میں ایکٹرس پیسے لے کے مجرہ کرتیں جبکہ یہاں گندے انڈے پیسے دے کہ مجرہ کیا کریں گے. pic.twitter.com/ixwAnQkxvX
— Ali Afridi (@blackbeast008) July 6, 2021