جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

جاپانی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل و تقسیم میں سرمایہ کاری کی دعوت، کمپنیاں تیل و گیس کے بلاکس کی نیلامی میں بھی حصہ لیں ، بڑی آفر کر دی گئی

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جاپانی سفیر نے وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی ۔وزیر توانائی نے کہاکہ ملک میں مسابقتی عمل کے ذریعے تیل وگیس کی تلاش کے نئے بلاکس دئیے جارہے ہیں۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ نئے بلاکس کی نیلامی سے ملک میں تیل وگیس

کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ،جاپانی کمپنیاں تیل وگیس کے بلاکس کی نیلامی میں حصہ لیں ۔ وزیر توانائی نے کہاکہ حکومتی اقدام سے مقامی تیل و گیس کی پیدوار میں اضافہ راور درامدی بل کم کرنے میں مددملے گی۔حماد اظہر نے جاپانی سفیر کو گردشی قرضے میں کمی کے اقدامات پر بریفنگ دی ۔ حماد اظہر نے کہاکہ ایک سال میں گردشی قرضے کا بہاو 538 سے کم کرکے 177 ارب پر لائے ہیں ،حکومتی اقدام سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ صنعتی صارفین کے لئے پیکج سے بجلی کھپت میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔وزیر توانائی نے جاپانی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل وتقسیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔وزیر توانائی نے بلوچستان سمیت دوردراز علاقوں میں آف گرڈ سلوشن کے لیے تکنیکی سٹڈیز کے لئے جاپانی تعاون کی بھی درخواست کی ۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان متبادل توانائی ایل این جی سیکٹر میں مالی تعاون کے لئے انرجی ٹرانزیشن اینیشیٹو شروع کر رہا ، اس اقدام کے تحت دس ارب ڈالر کی مالی امداد دے جائے گی۔جاپانی سفیر نے حماد اظہر کو ایشیا گرین پارٹنرشپ منسٹیرئل میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی ۔ جاپانی سفیر نے وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی ۔وزیر توانائی نے کہاکہ ملک میں مسابقتی عمل کے ذریعے تیل وگیس کی تلاش کے نئے بلاکس دئیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…