منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ ہر روز کی اجرت 720 روپے سے 1200 روپے تک ہوگی

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ،پنجاب حکومت صوبے کے 15 ہزار سرکاری سکولوں کیلئے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پرائمری سکول کیلئے 720 روپے دیہاڑی پر استاد بھرتی ہوں گے،ایلیمنٹری سکولوں کیلئے 800 روپے

دیہاڑی اور سکینڈری سکولوں کیلئے ہزار روپے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی ہوں گے جبکہ ہائیر سیکنڈری سکولوں کیلئے 1200 روپے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔پنجاب حکومت سکولز ٹیچرز انٹرن پروگرام کے تحت چھ فیز میں اساتذہ کو دیہاڑی پر بھرتی کرے گی،فیز ون میں بھرتیوں کیلئے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 15 جولائی آخری تاریخ مقرر کی ہے،فیز ون میں سرکاری سکولوں میں 13 ہزار 736 اساتذہ بھرتی ہوں گے۔حکومت پنجاب نے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کرنے کیلئے 13 کروڑ 49 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کر دیا،بھرتیوں کیلئے امیدوار آن لائن ٹیچرز ریکروٹمنٹ سسٹم کے تحت اپلائی کرسکتے ہیں۔پرائمری جماعت کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک، ایلیمنٹری کیلئے انٹرمیڈیٹ ،سیکنڈری اینڈ ہائیر سکینڈری کیلئے بی اے اور بی ایس آنرز تعلیمی قابلیت مقرر کی گئی ہے۔مرد اساتذہ کیلئے عمر کی حد 50 برس جبکہ خواتین کیلئے 55 برس عمر کی حد مقرر کی گئی ہے،اساتذہ کو دیہاڑی پر کلاسز پڑھانے کا معاوضہ سکول کونسل کے فنڈز سے دیا جائے گا،سکولوں میں اساتذہ کی مذکورہ بھرتیوں کیلئے اہل امیدواروں کے انٹرویوز 20 جولائی کو ہوں گے،سکول کونسل پانچ اگست کو بھرتی ہونے والے اساتذہ کو لیٹرز جاری کرے گی۔محکمہ سکولز ایجوکیشن سرکاری سکولوں کیلئے 9 مہینے کے دورانیہ کیلئے اساتذہ بھرتی کرے گا۔سکول کونسل اساتذہ کو دیہاڑی کے حساب سے معاوضہ ادا کرنے کے پاپند ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…