عامر جی، میں کنواری ہوں، آپ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟معروف اداکارہ نے شادی کی پیشکش کر دی

4  جولائی  2021

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے اداکار عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کے بعد راکھی ساونت نے اداکار کو شادی کی پیشکش کردی۔ عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق پر اداکارہ راکھی ساونت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ راکھی ساونت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاقیں ہو رہی ہیں،

15 سال پہلے میں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عامر خان نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ کر کرن راؤ سے شادی کرلی جس پر میں ناخوش ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ لگتا ہے 15 سالوں بعد عامر خان نے میری بات کو سنجیدہ لے کر کرن راؤ کو طلاق دے دی۔ عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’عامر جی، آپ اپنی بیوی کو مت چھوڑیں‘۔ اس پر میڈیا کے نمائندؤں نے انہیں بتایا کہ عامر خان نے بیوی کو طلاق دے دی ہے اور اب کچھ نہیں ہوسکتا۔راکھی ساونت نے کہا کہ ’عامر جی، میں کنواری ہوں، آپ میری بارے میں کیا سوچتے ہیں؟‘۔ اداکارہ نے کہا کہ میں طلاق ہونے پر دکھی ہوں، میرا گھر بس نہیں رہا اور لوگوں کی طلاقیں ہو رہی ہیں، میرے لیے کوئی شوہر ڈھونڈ کر لائے، اس بار میں ضرور شادی کروں گی۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہترین اداکارہ ہوں، لیکن اب ایک اچھی بیوی اور اچھی ماں بننا چاہتی ہوں۔واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی دوسری بیوی کرن راؤ نے 15 سالوں بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سے ہی ٹوئٹر پر اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے۔

عامر خان اور فاطمہ ثنا نے 2016 میں فلم ’دنگل‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کو ایڈوانس میں شادی کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عامر خان تیسری شادی فاطمہ ثنا شیخ سے کریں گے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا میں بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہی ہیں۔ کرن راؤ فلم ’دنگل‘ کی کامیابی کے بعد سے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ میں بڑھتی قربتوں کی وجہ سے کافی پریشان تھیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…