ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

موٹرسائیکل سواروں کی بکریاں چوری کرنے کی کوشش سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

datetime 3  جولائی  2021 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ملیر سٹی،غازی ٹاون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 6 بکریاں چوری کرنے کی کوشش کی جبکہ واقعے کے خلاف متاثرہ شخص نے ملیر سٹی تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، بکریاں گھر سے باہر بنے کمرے میں بند تھیں، بکریاں چوری کرنے والے 3 ملزمان موٹرسائیکل اور لوڈنگ رکشے پر تھے۔متاثرہ شخص نے اپنی درخواست میں کہا کہ پڑوسی نے مجھے بتایا کہ کوئی آپ کی بکریاں چوری کررہا ہے جس کے بعد میں نے باہر نکل کر شور مچایا تو اہل محلہ بھی جمع ہوگئے۔درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان لوڈنگ رکشہ چھوڑ کر موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔دوسری جانب بکریاں چوری کرنے کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں کمرے کا تالہ کاٹ کر ایک ملزم کو بکریاں نکالتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق لوڈنگ رکشہ آتے ہی بکریوں کا مالک شور کرتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزمان بکریاں چوری کئے بغیر موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…