منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

”ٹک ٹاک اور نیشنل بینک کے صدر سے متعلق عدالتی فیصلہ پڑھ کر سر چکرا گیا“ فواد چوہدری کو عدالتی فیصلے پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عدالتی فیصلے پر تنقید کرنے پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔ صدر نیشنل بینک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پرعدم عملدرآمد اور فواد چوہدری کی تنقید سے توہین عدالت سے متعلق سماعت جمعہ کو ہو گی جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نیشنل بینک کے چیف آرگنائزر اور اسٹاف یونین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔درخواست گذار نے کہا کہ فواد چوہدری کی عدالتی فیصلے پر تنقید کی ٹویٹ ساتھ منسلک ہے، عدالت فواد چوہدری اور فنانس سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔درخواست گزارعبداللطیف قریشی کی جانب سے فنانس سیکرٹری اور سینئر وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کر نے کی استدعا کی۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ابھی تک صدر اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نیشنل بینک کو نہیں ہٹایا گیا، خدشہ ہے کہ دونوں فریق اپنی بے ضابطگیوں کا ریکارڈ غائب نہ کر دیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کی مہارت سے باکسنگ کرتے ہوئے ویڈیو مقبول ہوگئی۔فواد چوہدری کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل تھی جسے بعد ازاں عدیل راجہ نے ٹوئٹر پر شیئر کیا جس کے بعد وہ مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح وفاقی وزیر ٹریک سوٹ میں ملبوس باکسنگ میں مصروف ہیں۔ویڈیو میں فواد چوہدری کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے،انہوں نے اس پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا البتہ ویڈیو کو لائیک ضرور کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ ویڈیو کِلپ کب کا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…