بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

“مل کر کھاتے ہیں 2 ، 3سال رہ گئے ہیں،جب فون کرنے والے نے یہ الفاظ خاور بخاری سے کہے تو انہوں نے آگے سے اسے کیا جواب دیا

datetime 1  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نے زلفی بکاری کے کزن خاور بخاری کی مبینہ آڈیو لیک کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں ایک آڈیو شیئر کی جس کی گفتگو کے مطابق کوئی شخص خاور بخاری سے فون کر پر کہہ رہا تھا کہ آپ نے پرویز خان کو

مٹھائی دی جس کے جواب میں خاور بخاری کا کہنا تھا کہ ہاں میں تو مٹھائی کی ٹوکری دی تھی ۔ اس شخص کا خاور بخاری سے کہنا تھاکہ مجھے وہ شخص کہہ رہا تھا کہ پرویز خان کو بڑی مٹھائیاں کھلائی جارہی ہیں ، کچھ مل رہا ہے میں نے اسے کہا کہ مجھے تو نہیں پتہ اس بارے میں میں لاعلم ہوں ۔ اس کے جواب میں خاور بخاری کا کہنا تھا کہ اس کہو کہ سامنے آجائو پھر سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ اس کے جواب میں اس شخص نے خاور بخاری سے کہا کہ بھائی جان میں یہ چاہ رہا ہوں کہ مل بیٹھ کر کھاتے ہیں ، حکومت کو دو ، تین سال رہ گئے ہیں ، پیسے کمانے دو یار ، جس کے جواب میں خاور بخاری نے اس شخص سے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پلیز فون پر ایسی فضول باتیں نہ کریں ، جس پراس شخص نے اوکے بائے کہا اور فون کاٹ دیا ۔ سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نے آڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہا کہ کسی شخص نے خاور بخاری کو مٹھائی کو بولا اور کہا ہے کہ ہمارے پاس تھوڑا ہی ٹائم رہ گیا ہے اس ٹائم کے اندر اندر ہم نے پیسہ بنانا ہے ، جلدی جلدی کچھ کرو لیکن اس پر خاور بخاری انہیں فون پر ایسی بات نہ کریں ، اسی آڈیو میں خاور بخاری نے انہیں یہ بھی کہا ہے کہ تم اسے بولو وہ اگر آن لائن آجاتا ہے تو پھر بات کرتے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ اب ظاہر بات اس آڈیو کے اندر تاثر یہی مل رہا ہے کہ پرویز خان کیساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی ہے یا پھر کوئی ڈیل ہونے جارہی ہے ، میں اس حوالے سے یاور بخاری صاحب کو فون کیا ہے اور آواز کی پہچان کیلئے انہیں کہا تو یاور بخاری نے مجھے کہا ہے کہ ہاں یہ میرے بھائی خاور بخاری کی آواز ہے ، جو پرویز خان ہے اس کا تعلق نوشہرہ سے ہے ، یہ ٹھیکدار ہے اور ریت کے ٹھیکے کا یہ کام کرتا ہے ، اس میں بات یہی ہو رہے آپ اپنا کاروبار اٹک لے کر آئیں ، تاکہ یہاں پر لوگوں کو جابز وغیرہ مل سکیں ۔ یاور بخاری کا کہنا تھا کہ میرے بھائی پرویز خان کو باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنا کاروبار اٹک لے کر آئیں اس سے آپ کو بھی فائدہ ہو گا اور یہاں کے لوگوںکو نوکریاں بھی مل سکیں گے ۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…