اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

شدید ترین گرمی تمام سرکاری اورنجی سکولزمیں چھٹیوں کا کل سے آغاز تعلیمی ادارے دوبارہ کب کھلیں گے؟جانئے

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھاٗکراچی(این این آئی) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی کے پیش نظر تمام سرکاری اورنجی اسکولزمیں موسم گرماکی تعطیلات کل یکم جولائی سے شروع ہو کر ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔زرائع کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے موسم گرما کی

تعطیلات شروع ہونگی۔کل یکم جولائی سے سرگودھا سمیت صوبہ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے امسال موسم گرما کی تعطیلات صرف ایک ماہ تک دی جائیں گی۔ تمام سرکاری اور نجی اسکولز میں یکم اگست تک تعطیلات رہیں گی۔موسم گرما کی تعطیلات کے حوالہ سے محکمہ تعلیم کے حکام نے والدین اور تعلیمی اداروں کے طلبائ و طالبات سے کہا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران اپنے گھروں پر رہیں اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد برقرار رکھیں۔دوسری جانب سول ایوی ایشن(سی اے اے)نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کیٹیگری سی کے مسافروں پر پاکستان آنے کی پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا کی حالیہ لہر کے باعث کٹیگری سی میں شامل ممالک میں بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک شامل ہیں جو پاکستان کا سفر نہیں کرسکتے، البتہ پاکستانی شہریوں کو شرائط کے تحت ملک آنے کی اجازت ہوگی۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پاکستانی شہری ان ممالک سے واپس وطن آنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے بھی پرواز سے 72گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری 15 جولائی تک قبل عمل ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…