بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے 8 ارکان اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائدکردی گئی

datetime 30  جون‬‮  2021 |

کراچی( آن لائن ) سندھ اسمبلی میں احتجاج اور چارپائی ایوان میں لانے پر اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 ارکان اسمبلی کے

ایوان میں داخلے پر پابندی عائدکردی۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شور شرابے اور ایوان میں چارپائی لانے پر سپیکر سندھ اسمبلی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اسمبلی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ پر اسپیکر آغا سراج درانی نے پی ٹی آئی کے 8 اراکین پر رواں سیشن میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔تحریک انصاف کے جن اراکین پر پابندی عائد کی گئی ان میں سعید آفریدی، رابستان خان، ارسلان تاج، محمد علی، عزیز شاہنواز جدون، بلال احمد اور راجہ اظہر ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پابندی لگائے جانے والے اراکین نے ایوان کی بے حرمتی کی ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے سندھ حکومت کے دباؤمیں آکر اراکین پر پابندی عائد کی جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…