جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

اراکین اسمبلی اجلاس کے دوران ڈھول باجے لے کر آگئے

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے تحریک انصاف کے ارکان ڈھول باجے لے کر آگئے۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے ارکان پر عائد پابندی کو روندتے ہوئے زبردستی اسمبلی ہال میں داخلے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو تحریک انصاف کے ارکان ڈھول باجے لے کرسندھ اسمبلی آگئے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایوان میں چارپائی لانے پر پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان پر سندھ اسمبلی میں داخلے پرپابندی لگائی تھی تاہم اسپیکر کی جانب سے پابندی والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے ایوان میں داخلے کی کوشش کی، ارکان نے سندھ اسمبلی کے باہر گیٹ پرچڑھ کر سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس دوران ارکان نے زبردستی سندھ اسمبلی کا مین گیٹ کھلوانے کی کوشش کی جس پر سندھ اسمبلی کے گیٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی آئی اراکین میں دھکم پیل بھی ہوئی، حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان سارا عمل میں شریک رہے، بعد ازاں اپوزیشن اراکین سندھ اسمبلی کا دروازے کود کر اندر داخل ہوگئے۔اراکین میں بلال غفار، سعیداحمد، رابستان خان، ارسلان تاج، محمد علی عزیز، عدیل احمد، شاہنوازجدون اور راجہ اظہر شامل تھے، پی ٹی آئی ارکان نے پابندی کا شکار اراکین کو پھولوں کا ہار پہنا کر اسمبلی ہال میں داخل کرایا، اس موقع پر خواتین اراکین بھی موجود تھے۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں چارپائی لانے والے ارکان اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی تھی، ارکان میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈربلال احمد سمیت سعید احمد، رابستان ، ارسلان تاج، محمد علی عزیز، عدیل احمد، شاہ نواز جدون، راجہ اظہرخان شامل تھے۔بعد ازاں اسپیکر نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو واقعے کی تحقیقات کر کے انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے، سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…