لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں منگل کے روز سورج آگ برساتا رہا جس سے شہر کا موسم خشک اور گرم رہامحکمہ موسمیات نے منگل کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر آئندہ مزید 2 روز تک جاری رہے گی۔