بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

اسلام آباد: سی ایس پی افسر نے مبینہ طور پر اطالوی سفارتخانے کے لاکر سے ایک ہزار شینجن ویزا اسٹیکرز چوری کر لیے‎

datetime 29  جون‬‮  2021 |

lسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)اطالوی سفارتخانے کے ویزا لاکر روم سے1000 شینجن ویزہ اسٹکرز چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سفیر نے وزارت خارجہ سے

تحقیقات کے لیے مدد مانگ لی ہے۔اس حوالے سے معروف پاکستانی صحافی مونا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 46ویں کامن پروگرام کا سی ایس پی افسر اس میں ملوث ہے جس سے متعلق ثبوت بھی حاصل کر کے متعلقہ افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انتہائی سکیورتی والے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو میں اطالوی سفارتخانے کے ویزہ لاکر روم سے 1000 شینجن ویزہ سٹکرز غائب ہوگئے ۔اطالوی سفیر نے وزارت خارجہ سے تحقیقات کے لیے مدد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کرائے۔چوری کے حوالے سے وزارت خارجہ کو14جون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ چوری ہونے والے 750 شینجن ویزہ اسٹکرز کی سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA04191400 ہے جبکہ 250 ویزہ سٹکرز کا سیریل نمبر ITA041915751 تا ITA041916000 ہے۔خط میں کہا کہ متعلقہ سیریل نمبرزکے حامل پاسپورٹس پرسفرکرنیوالوں کوگرفتارکیاجائے۔وزرات داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے لئے خط لکھا جس کے بعد ایف آئی اے نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…