سرینگر (این این آئی)بھارتی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے فوجی علاقے میں مزید ڈرونز دیکھے گئے اور آج فائرنگ کر کے 2 ڈرونز کو بھگایا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں فضائی اڈے پر ڈرون کے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔بھارتی سیکورٹی حکام نے بتایا کہ یہ ڈرونز 14 کلومیٹر دور پاکستانی علاقے سے نہیں اڑائے گئے۔ بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق ڈرونز کی وجہ سے بھارتی سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں، ڈرون حملے سے بھارت کے عسکری حلقوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، بھارت میں اس قسم کے حملے میں پہلی بار دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرونز استعمال ہوئے ہیں۔