بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

میری پسند کی شادی تھی اور میں۔۔۔۔ زرتاج گُل کے شوہر کون ہیں اور ان کی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ سچ

datetime 28  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر زرتاج گُل جو وزیرِ ماحولیات ہیں اور اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، کبھی اپنے منفرد بول چال کے انداز سے اور کبھی اپنی جاندار تقاریروں سے، کبھی عوامی مسائل کو چھیڑتے ہوئے تو کبھی وزراء کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے۔ زرتاج گُل نومبر 1984 کو بنوں ڈیرہ غآزی خان میں پیدا ہوئیں۔ اور 2005 میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شرکت کی تھی،

اس وقت یہ ایک سپورٹر تھیں، مگر بعد میں کارکن اور پھر رہنما بن گئیں۔ پی ٹی آئی کے متوالے ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں زرتاج گُل کو پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ان کو فالو کرتے ہیں، کبھی انسٹاگرام کی سٹوریز پر تو کبھی ٹوئٹر اور فیس بُک پیجز پر ان کے کاموں کو شیئر کرتے نظر آ تے ہیں۔زرتاج گُل کے شوہر کو تو آپ نے اکثر ان کے ساتھ دیکھا ہی ہوگا، اور ان کی بیٹی بھی والدہ کے ساتھ مختلف شوز اور پارٹی جلسوں اور سماجی سرگرمیوں میں نظر آتی ہیں، ساتھ ہی ان کے گھر میں ان کی والدہ اور والد صاحب بھی ہیں۔ زرتاج گُل مداحوں کی نظر میں اس وقت زیادہ قابلِ تعریف بنی جب انہوں نے رنگ گورا کرنے والی بیوٹی کریموں کے خلاف آواز اٹھائی۔ ان کے مداح زرتاج کو ہر روپ میں بہت پسند کرتے ہیں، زرتاج کے بھائی اور بہنوں سے متعلق کوئی بھی معلومات انہوں نے کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی ہے۔ مشہور اینکر کرن نے اپنے پروگرام میں زرتاج ، ان کے شوہر ہمایوں رضا خان اخوند اور بیٹی کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ دونوں کیسے اور کہاں ملے؟ اس سوال کے جواب میں زرتاج گل کے شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری لوو میرج ہے، زیادہ پسند تو میں ہی کرتا تھا، ہم کالج میں پڑھتے تھے، دونوں الگ الگ کالجز میں تھے، میں نے ان کو دیکھا، مجھے اچھی لگیں اور پھر میری بہن ان کے ہاں رشتہ لے کر گئی، اس دوران ہماری کوئی بات نہیں ہوئی اور پھر شادی کے بعد ہی ملاقات ہوئی، باتیں ہوئیں۔اس پروگرام میں زرتاج کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے مجھے دیکھا تو ساتھ میں مسکرا رہے تھے، ان کے ساتھ کوئی لڑکی کھڑی ہوئی تھی

، میں ان مردوں کی عزت کرتی ہوں، جن کے ساتھ کوئی خاتون ہو، کیونکہ خواتین ان کے ساتھ ہی کھڑی ہوتی ہیں، جو مرد عزت اور احترام کرنا جانتے ہیں۔ ہم دونوں سیاست میں ہیں، یہ اپنا اور میں اپنا کام کرتی ہوں، اچھا لگتا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ جب میاں بیوی ایک ہی فیلڈ میں کام کرنے والے ہوں تو زندگی اچھی گزرتی ہے۔ مذکورہ پروگرام میں ان کے شوہر نے مزید کہا کہ سیاست میں پہلے الیکشن مجھے لڑنا تھا، لیکن ایک ضلع کی ایم این اے کی سیٹ خالی تھی، کوئی بندہ نہ تھا، تو میں نے ان کا

فورم خود ہی بھرا تھا اور یہ آگے بڑھ گئیں۔ آج مجھ سے زیادہ ان کے چاہنے والے ہیں۔ میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ میں ان کو اسمبلی میں پہنچاؤں گا یہ ان کو بھی یاد ہوگا اور پھر یوں یہ آگی بڑھتی رہیں، گھر کے ساتھ سیاست کی ذمہ داریوں کو بھی دیکھا۔ زرتاج گل کی شادی ہمایوں رضا خان اخوند کے ساتھ 2010 میں ہوئی تھی۔ اور ان کی ایک بیٹی ہے جس کے ساتھ وہ انسٹاگرام پر تصاویریں پوسٹ کرتی ہیں۔ ان کو کابلی پلاؤ اور بریانی بہت پسند ہے۔ یہ سفید، ہلکے اورنج اور کالے رنگ کے کپڑوں پہننا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ اداکاراؤں میں ان کو انجلینا اور دپیکا پسند ہیں۔ یہ فیشن میں بھی ان رہتی ہیں۔ ان کے فیشنز کو خواتین کی ایک بڑی تعداد فالو کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…