بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ، دنیائے کرکٹ کی 4 سب سے بڑی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد(مانیٹرنگ دیسک )نئے سال میں پاکستان کی تمام سیریز ملک میں ہی ہوں گی،ہم نے آئندہ سال نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اورآسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے ، تماشائیوں کے بغیر کوئی ایونٹ مکمل نہیں ہوتا، پی ایس ایل میں پی سی بی نے تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ سال 2022 پی سی بی کیلئے بہت اہم ہے ، نئے سال میں پاکستان کی تمام4 سیریز ملک میں ہی ہوں گی،ہم نے آئندہ سال 4ملکوں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اورآسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے ۔قومی موقر نامے دنیا کی پورٹ کے مطابق انہوں نے پی ایس ایل کے سیزن 6 کے کامیاب اختتام کے حوالے سے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر کوئی ایونٹ بھی مکمل نہیں ہوتا، پی ایس ایل میں پی سی بی نے تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی۔ پی ایس ایل کی کامیابی پر تمام فرنچائزز اور منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ احسان مانی نے کہا کہ کسی بھی کھیل کی اصل جان اور پہچان تماشائی ہوتے ہیں، اگلے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں امید ہے شائقین سٹیڈیم کا رخ کریں گے ، آئندہ ایڈیشن کے انعقاد کیلئے منصوبہ بندی کا باقاعدہ آغاز جولائی سے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کرکٹ کے پرجوش شائقین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ 2022 میں شیڈول ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن پاکستان میں کھیلا جائیگا اور اس ایونٹ میں تماشائیوں کوسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ان کاکہناتھاکہ میں پرامید ہوں کہ جس طرح ہم نے بحیثیت قوم کورونا وائرس کی وبا سے چھٹکارا حاصل کیا ہے ویسے ہی اب سیزن 22-2021 میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی جائیگی، اس دوران پاکستان کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے ۔ ان میچز سے نہ صرف ملک میں کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ قومی نوجوانوں کی کرکٹ کے کھیل سے وابستگی کو بھی تقویت ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…