بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

امریکی ریسٹورنٹ میںکسٹمر نے 37ڈالر کے بل کیساتھ 16ہزار ڈالر کی ٹپ دے دی

datetime 28  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) نیو ہیمپشائر میں واقع سٹمبل اِن بار اینڈ گرل نامی ریسٹورینٹ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا جب یہاں آنے والے ایک عام گاہک نے ٹپ کے طور پر ویٹرز کو غیر معمولی رقم دی۔تفصیلات کے مطابق ریسٹورینٹ میں آنے والے آدمی نے کھانا آرڈر کیا جس کا بل 37 ڈالر بنا، اس شخص نے کھانا ختم کیا اور بل کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا کے مطابق بل لانے والے ویٹر نے اسے بل تھمایا تاکہ وہ پیسے دے سکے، اس شخص نے رقم دیتے وقت تین بار یہ جملا کہا کہ یہ سب کسی ایک پر خرچ مت کرنا۔ریسٹورینٹ کی مالکن مائیک کے مطابق ویٹر نے یہ سنتے ہی رقم پر نظر ڈالی جس کے بعد ہر کسی کے ہوش اڑ گئے کیونکہ اس شخص نے 16000 ڈالر ٹِپ ادا کی تھی جو پاکستانی روپے میں 25 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔مائیک نے سوالیہ انداز میں اس شخص کی جانب دیکھا تو اس نے کہا کہ آپ لوگ بہت محنت کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں آپ اسے رکھیں۔مالکن کے مطابق انہیں لگا یہ نادانی میں کیا ہوگا لیکن مینیجر نے اس شخص سے بات کی تو پتا چلا اس نے خود یہ ٹپ دی۔ گاہک نے مینیجر سے درخواست کی کہ اس کا نام پوشیدہ رکھا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی امریکا میں ایک شخص نے ریسٹورینٹ سے کچھ کھایا پیا نہیں لیکن پورے اسٹاف کے لیے 5 ہزار 600 ڈالر ٹپ دیدی۔امریکی میڈیا کے مطابق سوخ کیچن اینڈ بار کے مالک موسیٰ سلوخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے صفحے میں تشکرانہ پوسٹ لگائی۔پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص ان کے ریسٹورینٹ آیا اور منیجر کو طلب کر کے پانچ ہزار 600 ڈالر کا چیک بطور ٹپ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے اسٹاف میں برابر برابر تقسیم کردی جائے۔ریسٹورینٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ 58 اسٹاف ممبران میں سے سب کے حصے میں 200 ڈالر فی کس آئیں گے جس سے وہ کرسمس کی خوشیاں منا سکیں گے۔کورونا وبا کے باعث ریسٹورینٹ کا کاروبار مکمل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جس کے باعث بیروزگار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اجنبی شخص کی جانب سے اچانک اتمی ٹپس ملنے پر ریسٹورینٹ کے ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…