منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

جوہرٹاؤن دھماکہ،گاڑی کھڑی کرنے والاملزم کو راولپنڈی سےگرفتار کر لیا گیا ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) جوہرٹائون میں بارود سے بھری گاڑی پارک کرنے والا گرفتار دہشتگرد عید گل اوراس کے دو سگے بھائی فورتھ شیڈول میں شامل نکلے جبکہ عیدگل اور پیٹرپال نے

پیسوں کی لالچ میں دھماکہ کیا۔جوہر ٹائون دھماکے کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرحراست عیدگل اور اس کے 2بھائی فورتھ شیڈول میں شامل ہیں جبکہ عید گل گزشتہ سالوں میں متعدد مرتبہ بیرون ملک جاچکا ہے۔عید گل وزیرستان سے جھنگ میں خاندان کے ساتھ رہائش رکھے ہوئے تھا اور کام کے لیے بھائیوں کے ساتھ راولپنڈی میں زیادہ وقت گزارتا تھا، عید گل اور پیٹرپال کا چند سال قبل رابطہ ہوا ، دونوں نے پیسوں کی لالچ میں دھماکہ کیا۔ذرائع کے مطابق عید گل کافورتھ شیڈول میں ہونے کے باوجود بیرون ملک اور دوسرے شہروں میں جانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، عید گل سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔حکام کاکہناہے کہ ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹائون میں پارک کی تھی، ملزم کو گزشتہ روزراولپنڈی سے گرفتارکیاگیا تھا جبکہ تفتیش کیلئے زیرحراست ملزمان کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…