بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طورپر خانہ کعبہ کا غلاف تین میٹر تک اوپر کردیاگیا

datetime 28  جون‬‮  2021 |

مکہ مکرمہ (این این آئی) خانہ کعبہ کا غلاف تین میٹر تک اوپر کردیاگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق حرمین انتظامیہ نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیا ن میں کہاکہ ہر سال کی طرح غلاف کعبہ کے نیچے 2 میٹر چوڑا سفید کاٹن کا کپڑا لگایاگیا ہے،انتظامیہ کے مطابق سفید کاٹن کا کپڑا حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر لگایا جاتا ہے۔حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 سے زائد ماہرین کی

مخصوص ٹیم نے سفید کپڑا لگانے کا کام انجام دیا۔سفید کپڑا خانہ کعبہ کے چاروں طرف لگایا گیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں ایک مقامی شہری ناصر الفیان نے گذشتہ ربع صدی کے دوران نایاب فن پاروں کی کثیر تعداد جمع کرتے ہوئے اپنے گھر کو عجائب گھرمیں تبدیل کریا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے مغرب میں الاطاولہ گورنری میں ناصر الفیان نے پتھروں اور عرعر کے درخت سے اپنے گھر سے متصل ایک مکان تعمیر کیا جسے اس نے عجائب گھر میں بدل دیا۔ الفیان نے کہا کہ اس نے 1414ھ سے فن پارے جمع کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ سنہ 1438ھ میں اس نے الگ سے عجائب گھرتعمیر کیا۔ایک سوال کے جواب میں الفیان نے کہا کہ عجائب گھر کا ایک بیرونی منظر ہے جس میں ماحول کی مجسم نمائندگی کرنے والا ایک کنواں اور دیگر اشیا کے مجسمے بنائے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عجائب گھر کے بیرونی حصے میں ایک جھونپڑی ہے جسے پرانے دور کے طرز تعمیر پر بنایا گیا ہے۔ یہ ایک ثقافتی علامت ہے۔ یہاں پر سیاح آتے اور مہمان قیام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ادبی محفلیں بھی منعقد ہوتی ہیں۔عجائب گھر دو منزلہ عمارت پر مشتمل ہے جسے پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی چھت عرعر، عتم اور الغرب جیسے درختوں سے تیار کی گئی ہے اور دروازے پرانے طرز پر بنائے گئیہیں۔عجائب گھر کے تین مرکزی سیکشن ہیں۔ پہلا سیکشن المعزب کہلاتا ہے جس میں قدیم دور کے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیا رکھی گئی ہیں۔ یہاں پر کثیر تعداد میں پرانے دور کے برتن محفوظ ہیں۔دوسرے حصے کو المجھا کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مہمانوں کی میزبانی کا سیکشن ہے اور اس میں لالٹین، لکڑی سے بنی اشیا اور دستاویزات محفوظ ہیں۔ناصر الفیان کے تیار کردہ عجائب گھر کے تیسرے حصے کوالشقیق کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں پرانے مخطوطے، کرنسی کیسکے، زرعی آلات، تلواریں، اسلحہ، زیورات، خواتین کے ملبوسات اور گھر میں استعمال ہونے والی دیگر پرانی اشیا رکھی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…