منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نیوی میں کمیشن حاصل کرنے والی بیٹی کا باپ کو گارڈ آف آنر پیش کرنے اور گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بہادر بیٹی جس نے پاکستان نیوی میں کمیشن حاصل کیا، اس موقع پر بیٹی نے اپنے والد کو جو کہ خود بھی نیوی میں آفیسر ہیں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گارڈ آنر پیش کرتے ہوئے بیٹی فرط جذبات میں اپنے والد کے گلے ملی، اس موقع پر والد نے کمیشن حاصل کرنے والی اپنی بیٹی کو بوسہ دیا اور حوصلہ

افزائی کی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں، اس موقع پر صارفین کی طرف سے لڑکی کو مبارکباد کے پیغامات بھی دیے گئے اور یہ بھی کہا گیا کہ یہ بہت آسان ہے اگر آپ کا والد آرمی میں آفیسر ہے تو آپ کے لئے آفیسر بننا کوئی مشکل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیا ء کے ملکوں سے تجارت چاہتا ہے، پاکستان افغانستان کے ذریعے وسطی اشیا کے ملکوں سے جڑے گا، وسطی ایشیا کے کئی ملکوں سے تجارتی معاہدے بھی ہو چکے ہیں، لیکن افغانستان میں امن سے یہ کچھ ممکن ہوگا، افغانستان میں خانہ جنگی کی صورت میں یہ مواقع ضائع ہو جائیں گے، امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا سے پہلے سیاسی تصفیہ ہونا چاہیئے، افغان طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضے کی کوشش کی تو ہم سرحد سیل کردیں گے۔۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا افغان حکومت اور صدر اشرف غنی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے، افغانستان پر واضح کر دیا ہے کہ پر امن حل کے لیے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا، اس سلسلے میں پاک افغان خفیہ ایجنسیوں کے درمیان رابطے ہیں، معلومات کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغانستان کی سیاسی

فوجی قیادت سے مسلسل رابطہ ہے، بدقسمتی سے افغانستان میں یہ سوچ ہے کہ پاکستان مزید اقدامات کرے، یہ مایوس کن ہے کہ کسی معاہدے پر نہ پہنچنے کا الزام ہم پر لگایا جاتا ہے، ہم افغان امن کے لیے تمام اقدمات اٹھا ئیں گے، ماسوائے طالبان کے خلاف فوجی ایکشن۔انھوں نے کہا خطے میں پاکستان اور بھارت دنیا کی بڑی مارکیٹ

ہے، مستقبل میں بھارت سے بہتر تعلقات کے لیے پْر عزم ہوں، اور امید ہے بھارت سے تعلقات بہتر ہو جائیں گے، پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات قریبی رہے ہیں، انھوں نے کہا ہم امریکا سے مہذب اور برابری کی سطح کے تعلقات کے خواہاں ہیں، ایسے تعلقات جو 2 ملکوں کے درمیان ہونے چاہئیں، ایسے تعلقات جیسے امریکا کے برطانیہ اور بھارت کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…