اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

آزاد کشمیر الیکشن،بڑی سیاسی جماعت نے پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا،تمام اُمیداوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار‎‎

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر میں انتخابات میں کامیابی کیلئے سرگرم ہوگئے، جمعیت علماء جموں کشمیر کے اعلیٰ سطحی وفد نے سردار تنویر الیاس سے ملاقات کی، پی ٹی آئی کیساتھ انتخابی اتحاد کا فیصلہ کر لیا،

دونوں جماعتوں نے آزاد کشمیر انتخابات میں ملکر چلنے کا اعلان کر دیا جبکہ سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام اور کشمیر کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،ہر عالمی فورم پر امت مسلمہ اور کشمیر کا بھرپور مقدمہ لڑاخ بلاول بھٹو اپنی نابالغ سیاست کشمیر ایشو پر نہ چمکائیں۔ ۔گزشتہ روز جمعیت علمائے جموں کشمیر کے وفد سربراہ امتیاز احمد صدیقی کی قیادت میں سردار تنویر الیاس سے اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ایف ایٹ میں ملاقات کی اور تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کا اعلان کیا۔۔ ملاقات بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آج کا دن پاکستان تحریک انصاف کے لیے مسرت کا دن ہے، جمعیت علماء جموں کشمیر سے کافی عرصہ سے مذاکرات چل رہے تھے جس کا نتیجہ آج کا اتحاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام اور کشمیر کے حوالے عمران خان نے کھبی سمجھوتہ نہیں کیا ، جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر آزاد کشمیر بھر میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، سردار تنویر الیاس نے بلاول بھٹو کے حالیہ بیانات کو شرید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو بولنے سے پہلے کسی سنجیدہ آدمی سے مشورہ کرنا چاہیے، بلاول کی نابالغ سیاست ملک کے لیے خطرہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کی یہی سیاست جاری رہی تو آزاد کشمیر میں شدید ردعمل آئے گابلاول بھٹو نے اسی طرح کی بیان بازی جاری رکھی تو لوگ انہیں بھگائیں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…