اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو گہرا صدمہ ، نانا انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے نانا کے انتقال کی اطلاع دی ۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے مرحوم نانا کی زندگی کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی درج کیا۔ علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے نانا! محمد امین، جو میرے بہت قریب تھے اور بچپن ہی سے میرے آئیڈیل رہے ہیں، آج اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔ علی ظفر نے لکھا کہ میرے نانا خود ساختہ انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ ہمیں محنت، دیانت، شفقت اور دوسروں کی دیکھ بھال کی اہمیت کا درس دیا، میرے نانا کی زندگی کا خلاصہ چند لائنوں میں نہیں کیا جاسکتا۔ علی ظفر نے مداحوں سے اپنے نانا کے لیے دُعائے مغفرت کی اپیل بھی کی۔
علی ظفر گہرے صدمے سے دو چار گھر میں صف ماتم بچھ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ملیحہ سحر کا اپنے شوہر پر جسمانی و نفسیاتی تشدد کا ا...
-
اسموگ کا خطرہ ! تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
-
علی امین گنڈا پورلانگ مارچ چھوڑ کر کیوں چلے گئے ؟ وجہ سامنے آ گئی
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا



















































