بھارتی فضائیہ کا اسٹیشن بم دھماکوں سے گونج اْٹھا،تمام پروازیں معطل

27  جون‬‮  2021

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں جموں ایئرپورٹ پر قائم بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن میں بم دھماکوں میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھارتی سیکیورٹی افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جموں ایئرپورٹ پر انڈین ایئر فورس کے ایک اسٹیشن میں مبینہ طور پر ڈورن کے ذریعے دو دھماکے

پانچ منٹ کے وقفے سے کیے گئے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا۔تاحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تاہم دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی، جائے وقوعہ پر میڈیا سمیت کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ کے اندر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل جموں پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے 5 سے 6 کلو وزنی بارودی مواد ملا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ائیر فیلڈ میں ڈرون کے ذریعے گرایا گیا تھا۔ڈی جی پولیس نے مزید کہا کہ ایسا ہی بارودی مواد شدت پسند تنظیم کی جانب سے ایک پْرہجوم مقام پر بھی نصب کیا گیا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے ناکارہ بنادیا تھا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر میں انتخابات میں کامیابی کیلئے سرگرم ہوگئے، جمعیت علماء جموں کشمیر کے اعلیٰ سطحی وفد نے سردار تنویر الیاس سے ملاقات کی، پی ٹی آئی کیساتھ انتخابی اتحاد کا فیصلہ کر لیا،دونوں جماعتوں نے آزاد کشمیر انتخابات میں ملکر چلنے کا اعلان کر دیا جبکہ سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام اور کشمیر کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،ہر عالمی فورم پر امت مسلمہ اور کشمیر کا بھرپور مقدمہ لڑاخ

بلاول بھٹو اپنی نابالغ سیاست کشمیر ایشو پر نہ چمکائیں۔۔گزشتہ روز جمعیت علمائے جموں کشمیر کے وفد سربراہ امتیاز احمد صدیقی کی قیادت میں سردار تنویر الیاس سے اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ایف ایٹ میں ملاقات کی اور تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کا اعلان کیا۔۔ ملاقات بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے

کہا کہ آج کا دن پاکستان تحریک انصاف کے لیے مسرت کا دن ہے، جمعیت علماء جموں کشمیر سے کافی عرصہ سے مذاکرات چل رہے تھے جس کا نتیجہ آج کا اتحاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام اور کشمیر کے حوالے عمران خان نے کھبی سمجھوتہ نہیں کیا، جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر آزاد کشمیر بھر میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے،

سردار تنویر الیاس نے بلاول بھٹو کے حالیہ بیانات کو شرید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو بولنے سے پہلے کسی سنجیدہ آدمی سے مشورہ کرنا چاہیے، بلاول کی نابالغ سیاست ملک کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کی یہی سیاست جاری رہی تو آزاد کشمیر میں شدید ردعمل آئے گابلاول بھٹو نے اسی طرح کی بیان بازی جاری رکھی تو لوگ انہیں بھگائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…