بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم نے خوبصورت مقام پر بننے والے کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر شیئر کردی‎‎

datetime 27  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بنی گالہ میں نوجوانوں کیلئے کرکٹ گرائونڈ کی تیاری ، وزیراعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں

اور انشاءاللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ گرائونڈ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جاری کی ہیں ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹنے مزید سنگ میل عبور کر لیے ہیں اور جمع کرائی جانےوالی رقوم ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہیں۔ اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک سے خوشخبری ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے مزید سنگ میل عبور کرلئے ہیں۔جمعہ کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ گئیں جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اکاؤنٹس اور ڈیپازٹس نے 2 ماہ قبل کے ایک ارب ڈالر کے ایونٹ کے بعد سے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع ہو نے والی رقوم کی ماہانہ تفصیلات بھی شیئر کی ہیں، جن کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ستمبر 2020میں 6 ملین ڈالر جمع ہوئے جو اکتوبر میں 42ملین ڈالر،نومبر میں 110ملین ڈالر،دسمبر میں 250 ملین ڈالر،جنوری 2021 میں 418 ملین ڈالر،فروری میں 594 ملین ڈالر،مارچ میں 806 ملین ڈالر،اپریل میں1055 ملین ڈالر،مئی میں 1261 ملین ڈالر اور 25جون تک 1503 ملین ڈالر ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…