اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آج سے بارشوں کا ایسا سلسلہ شروع ہو گا جو جلد نہیں رکے گا سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا الرٹ بھی جاری

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنادی۔ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر بابر نے کہا کہ آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جس سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکینوں کو شدید گرمی سے نجات ملے گی۔انہوں نے بتایاکہ بارشیں راولپنڈیاسلام آباد کے ساتھ ساتھ کشمیر،گلگت، استور،مری،

اٹک،چکوال،جہلم،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد،بدین،نارووال،سیالکوٹ،پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں بھی متوقع ہیں۔انہوں نے کہاکہ بارشوں اور تیز ہواوں کے نئے سلسلے کے دوران گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا تاہم ان بارشوں سے لاہور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتے کی صبح ہونے والی مون سون کی پہلی بارش نے شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا۔ بارش کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹ آئیں۔ جمعہ کی رات موسم کی تبدیلی ہفتے کی صبح بارش کا باعث بنی اور اس سلسلے میں لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی جہاں 24 ملی میٹر بارش ہوئی اور اس طرح جوہر ٹاؤن 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دئیے ہیں اور پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے میں وجہ سے جولائی کے پہلے ہفتے میں شہر میں تیز بارشیں ہونگی جبکہ اگست کا پہلا ہفتہ بھی خوشگوار موسم کے ساتھ گزرے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں بادل چھائے رہنے اور ہونے والی بارش کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…