اسلام آباد (این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ایبٹ آباد کا بیروزگار نوجوان دنیا کے بڑے ای کامرس بزنس سے ڈالرزکمانے لگا۔تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ایبٹ آباد کا بیروزگار نوجوان دنیا کے بڑے ای کامرس بزنس سے ڈالرزکمانے لگا، محمدرمضان نے چند ماہ کی تربیت کے بعدآن لائن ویب سائٹ
اپنااسٹورکھول لیا۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارنے محمدرمضان کی کہانی ٹویٹر پرشیئرکر دی ، محمدرمضان نیویب ڈویلپمنٹ کی تربیت کیلئے نیوٹیک اورحکومتی تعاون حاصل کیا۔محمد رمضان نے بتایا کہ بغیرکسی فیس یامعاوضے کے ویب ڈیویلپمنٹ کے کورسزمکمل کیے، دنیا کے بڑے آن لائن اسٹور شاپی فائی پر اسٹور کا مالک ہوں، وزیراعظم کینوجوانوں کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، وزیراعظم،کامیاب جوان کی ٹیم اورنیوٹیک کاشکرگزار ہوں۔عثمان ڈار نے محمدرمضان کو کامیاب بزنس شروع کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا حکومت نوجوانوں کوپاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تاریخی اقدامات نوجوانوں کی زندگیاں بدل رہے ہیں، پہلی بارکسی حکومت نے اپنے نوجوانوں پرسرمایہ کاری کا سوچا ہے، نوجوانوں سے درخواست ہے بہتر مستقبل کیلئے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ایبٹ آباد کا بیروزگار نوجوان دنیا کے بڑے ای کامرس بزنس سے ڈالرزکمانے لگا، محمدرمضان نے چند ماہ کی تربیت کے بعدآن لائن ویب سائٹ اپنااسٹورکھول لیا۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارنے محمدرمضان کی کہانی ٹویٹر پرشیئرکر دی