منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت11ماہ میں 11.9ارب ڈالر قرض لے چکی، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹیڈ ہی نہیں بلکہ ناکام اور نکمی حکومت ہے جو پچھلے گیارہ ماہ میں ریکارڈ 11.9 ارب ڈالر کا قرضہ لے چکی ہے جو انکی عیاشیوں پر خرچ ہورہا ہے لیکن گیارہ ماہ میں غریب عوام کو ایک روپے کا بھی

ریلیف نہیں دیا گیا ان سے سوال پوچھو تو یہ جواب چنا دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا عوام ان سے سوال کرتی ہے کہ پچھلے گیارہ ماہ میں لیا گیا قرضہ کہاں گیا کیاکوئی یونیورسٹی اسپتال بناہے بھوک غربت اورمہنگائی کوختم کرنے کے لئے پیسالگایا ہے؟ اگرہم سوال پوچھتے ہیں توناراض ہوتے ہیں اور یوٹرن لے لیتے ہیں اگلے سال کے لئے 26.3 ارب مزید قرضہ لیناچاہ رہے ہیں پھرکہتے ہیں مدینے کی ریاست ہے ان کاپلان غریب کوختم کرنے کا ہے مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ گندم امپورٹ کرناچاہتے ہیں آپ کاٹارگیٹ عوام نہیں اے ٹی ایمزہیں ایک مہینے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 632ملین ڈالرزہے دنیابند تھی فخریہ اندازمیں بتاتے تھے ہم نے خسارہ ختم کردیاہے کیااس کی ذمہ دارسابقہ حکومت ہے عوام ہے یایہ اشرافیہ ہے یہ چند لوگ ہیں جوتبدیلی کے نام پراقتدارمیں آئے تھے انہوں نے تباہی پھیر دی ہے اس لئے تو پاکستان تحریک انتشار توکہتے ہیں کپتان جب بولے میں نے سب ٹھیک کردیاہے تواس کواکنامک افیئرزڈویڑن کے کاغذات دکھائیں سوال توبنتاہے کہ گندم کی آڑ میں پیسے خرچ کرنے ہی تھے توغریب کسان کودے دیتے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہٹلرکے دورمیں ہوتے تووہ شاید کچھ اورہوتا آپ نے کہا تھا

میرے پاس بائیس سال کاتجربہ ہے کہاں ہیں وہ ماہرین؟کوئی کمپنی ان سے بات کرتی ہے تودوسری مرتبہ دوسراوزیرخزانہ ہوتاہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ جب جب دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی بہترہورہی ہے کچھ نہ کچھ لے آتے ہیں عزیربلوچ کی جے آئی ٹی بنائی گئی تھی اس میں ایسی کوئی بات نہیں فریال ٹالپورسمیت کسی کانام نہیں

ہے کہتے ہیں 164کابیان ہے وہ کہاں لیاگیا فریال ٹالپورسینئرسیاستدان ہیں وہ قومی اسمبلی کی رکن رہی ہیں ایک متحرک ممبرہے ان کے خلاف پروپگنڈہ کیاجاتاہے کشمیرالیکشن سرپرہیں بلاول بھٹو کشمیر میں ہیں اور انکے والد لاہورمیں ملاقاتیں کررہے ہیں یہ ہے سیاستدانوں کا کام جو ہماری قیادت کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں

نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے وزیراعظم کو کہاتھا کہ ہم کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہاکہ وفاقی حکومت بتادے کہ کس قیمت پر ویکسین خریدی ہے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ہم ویکسین کی قیمتِ خرید نہیں بتاسکتے سندھ حکومت نے تو یہ پیشکش کی ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے لیے ویکسین خریدے ہم پیسے دینگے مگر یہ ٹال مٹول کررہے ہیں۔ایک اور سوال پر مرتضیٰ وہاب نے کہا

کہ ماضی میں حلیم عادل شیخ کے خلاف جب اینٹی کرپشن نے انکوائری کی تویہ کہتے تھے کہ سندھ حکومت کی کسی انکوائری میں پیش نہیں ہوں گا نیب نے حلیم عادل کی ملیرمیں زمین پرقبضے کیخلاف انکوائری کافیصلہ کیاہے نیب کہہ رہی ہے کہ ان کی زمین کی ملکیت غیرقانونی ہے اور مشکوک ہے جب ہم بولتے تھے تویہ کچھ اورکہتے تھے اب کیاکہیں گے تیمورتالپورجس زمین کاذکرکرتاتھا نیب دستاویزات میں بھی اس خاتون کی زمین کاذکر ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…