پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے،وقت آ گیا ہے عالمی سطح پر اپنا امیج بہترین بنائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا، انسداد دہشتگردی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں،اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے،نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی

صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل امیچر فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمیں بنائیں گے، فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جائے گا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ نوجوان فلم سازوں، دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کوپلیٹ فارم مْہیا کیا گیا، فیسٹیول کی بدولت دنیا میں پاکستانی ثقافت، قومی شناخت اور پاکستان کا اصل تشخص اجاگر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نومبر 2020ء میں اس فیسٹیول کے لیے ہم نے بہترین ٹیم تشکیل دیں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مقصد کی سرپرستی کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ نوجوانوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے72یونیورسٹیوں سے رابطہ کیا گیا، جنوری 2021 میں 1100سے زائدنوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی، 10 مارچ 2021 تک 300سے زائدشارٹ فلمزموصول ہوئیں، ماہرین نے ان کا جائزہ لینے کے بعد 122فلمزشارٹ

لسٹ کیں، بعد ازاں 23سے28جون تک گرینڈج یوری نے55فلمزشارٹ لسٹ کیں۔انہوں نے کہاکہ گرینڈ جیوری میں فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے معتبر نام شامل ہیں، ان میں سے18بہترین پراجیکٹس کوانعام کیلئے منتخب کیا گیا، 8 نوجوانوں کوان کے مخصوص ہنرکے حوالے سے منتخب کیا گیا، فلم ٹی وی اور میڈیا کے اسٹوڈنٹس نے اپنے

تخلیقی جوہر کا شاندار مظاہرہ کیا اور ہونہارآرٹسٹس نے پاکستان کے دلفریب رنگوں کوپراجیکٹس میں بخوبی سمویا۔اْن کا کہنا تھا کہ باصلاحیت نوجوانوں نے دنیاکوپاکستان کاروشن چہرہ دکھاکرقوم کامان بڑھایا، 15بہترین شرکاکواسکالر شپ پربیرون ممالک بھیجاجائے گا، آرٹسٹس ٹریننگ کے بعد ڈیجیٹل میڈیامیں ویلیوایڈیشن کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…