پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

”بے شک اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے ” پی ایس ایل 5 میں ٹیم میں جگہ نہ بنا پانے والے محمد رضوان پی ایس ایل 6 کے چیمپئن بن گئے

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47رنز سے شکست دیدی اور پی ایس ایل کے نئے چیمپئن بن گئے ، یہ وہی ملتان سلطانز ہے جو کراچی میں تقریباً ہر میچ ہار رہی تھی ، شاندار مینجمنٹ اور خوبصورت کپتانی ، ٹیم ورک نے ملتان سلطانز کو پہلی بار پی ایس ایل کا سلطان بنا دیا،

ان کی جیت میں بہت بڑ اکردار ان کے کپتان محمد رضوان کا رہا جو کہ اس پی ایس ایل میں پانچ سو رنز بھی بنا چکے ہیں ،یہ وہی محمد رضوان ہیں جو پچھلے سال پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کی ٹیم سے کھیل رہے تھے اور کراچی کی ٹیم انہیں پلیئنگ الیون کا حصہ بنانے کو تیار نہ تھی ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا اعلان کر دیاہے، اعلان کردہ ٹیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے تین ،تین ، لاہور قلندرزاور پشاور زلمی کے دو ،دو اور کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا انتخاب ممتاز سابق کھلاڑیوں اور موجودہ کمنٹیٹرز پر مشتمل پینل نے کیا ہے۔ اس پینل میں ڈیوڈ گاؤر، پومی ایمبنگوا ،رمیز راجہ اور ثنا میر شامل ہیں، پینل کی سربراہی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین ندیم خان نے کی۔محمد رضوان کو ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی متاثر کن قیادت کی بدولت ملتان سلطانز نے پوائنٹس ٹیبل

پر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ یہ وہی ٹیم تھی جو لیگ کے کراچی مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود تھی۔محمد رضوان نے ٹورنامنٹ کے 12 میچز میں 500 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے چارنصف سنچریاں بنائیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے ایونٹ کے دوران 45.45کی اوسط اور 127.87کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔

وکٹوں کے پیچھے 20شکار کرنے پر محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر بھی قرار دیا گیا ہے۔محمدرضوان اب تک مجموعی طور پر اعلان کردہ ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے کپتان نامزد ہوئے ہیں۔ اس سے قبل2019 میں سرفراز احمد اور 2020 میں شاداب خان کو ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کپتان نامرد کیا گیا تھا۔ٹیم آف

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں منتخب کردہ 11 کھلاڑیوں کو ایونٹ میں ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت شامل کیا گیا ہے۔آصف علی ،بابر اعظم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، اور وہاب ریاض دوسری مرتبہ ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے ہیں ۔ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دو اوپنرز پاکستان کے کپتان بابر اعظم اورافغانستان کے بیٹسمین حضرت اللہ زازئی

نامزد ہوئے ہیں،جس کے بعد کولن منرو،صہیب مقصود، محمد رضوان، اور آصف علی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے۔باؤلنگ لائن اپ کی قیادت وہاب ریاض کریں گے۔ یہاں انہیں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور افغانستان کے راشد خان کا ساتھ میسر ہوگا۔ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں حضرت اللہ ززائی(پشاور زلمی)

(5 میچز،212 رنز، اوسط 42.40 ، اسٹرائیک ریٹ185.96)،بابراعظم(کراچی کنگز)(11 میچز،554 رنز، اوسط 69.25 ، اسٹرائیک ریٹ132.53)، کولن منرو(اسلام آباد یونائیٹڈ)(سات میچز 285 رنز،اوسط 57 ،اسٹرائیک ریٹ 169.64)،صہیب مقصود(ملتان سلطانز) (12 میچز،428 رنز، اوسط 47.55،

اسٹرائیک ریٹ156.77)،محمد رضوان(کپتان،وکٹ کیپر)(ملتان سلطانز) (12 میچز،500 رنز، اوسط 45.45 ، اسٹرائیک ریٹ127.87)،آصف علی(اسلام آباد یونائیٹڈ)(12میچز،224 رنز ، اوسط 28،اسٹرائیک ریٹ167.16 )،وہاب ریاض(پشاور زلمی) (12 میچز،18 وکٹیں ،اسٹرائیک ریٹ 15.67 ،اکانومی ریٹ 8.97)،راشد خان(لاہور قلندرز)

(8 میچز،1 1 وکٹیں ،اسٹرائیک ریٹ 17.45 ،اکانومی ریٹ 5.46)،حسن علی(اسلام آباد یونائیٹڈ)(10 میچز،13 وکٹیں،اسٹرائیک ریٹ 18.38 ،اکانومی ریٹ 6.75)،شاہین شاہ آفریدی(لاہور قلندرز)(10 میچز16 وکٹیں،اسٹرائیک ریٹ15.00،اکانومی ریٹ 7.30)،شاہنواز دھانی(ملتان سلطانز) (11 میچز،20 وکٹیں ،اسٹرائیک ریٹ 12.10 ،اکانومی ریٹ 8.42) اور جیمز فالکنز(لاہور قلندرز) شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…