لاہور (آن لائن، این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتے کی صبح ہونے والی مون سون کی پہلی بارش نے شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا۔ بارش کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹ آئیں۔ جمعہ کی رات موسم کی تبدیلی ہفتے کی صبح بارش کا باعث بنی اور اس سلسلے میں لاہور میں سب سے زیادہ بارش
نشتر ٹائون میں ریکارڈ کی گئی جہاں 24 ملی میٹر بارش ہوئی اور اس طرح جوہر ٹائون 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دئیے ہیں اور پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں لاہور میں تیز ہوائوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے میں وجہ سے جولائی کے پہلے ہفتے میں شہر میں تیز بارشیں ہونگی جبکہ اگست کا پہلا ہفتہ بھی خوشگوار موسم کے ساتھ گزرے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں بادل چھائے رہنے اور ہونے والی بارش کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتِ حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 113900کیوسک اور اخرج 155000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ
کے مقام پر آمد 40500کیوسک اور اخراج40500کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد45100کیوسک اور اخراج43000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد38000کیوسک اور اخراج5900کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد184700کیوسک اور اخراج176700کیوسک،چشمہ آمد197500کیوسک اوراخراج 190000کیوسک،
تونسہ آمد179400کیوسک اور اخراج151200کیوسک، پنجند آمد11600کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، گدو آمد 136700کیوسک اور اخراج 105900کیوسک، سکھر آمد97700کیوسک اور اخراج44900 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد41700 کیوسک اور اخراج 4000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ
لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1438.81فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.860 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1154.50فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.964 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ
لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ0.105 ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔