اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی خبریں منظور احمد وٹو نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حویلی لکھا(این این آئی)معروف بزرگ سینئر سیاسی راہنماسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی تمام خبروں کو محض افواہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی چال قرار دے دیا ،میں آزاد حیثیت سے غیر مشروط طور پہ تحریک انصاف کو سپوٹ کرتا رہوں گا۔این این آئی سے خصوصی گفتگو ملکی سطح پہ معروف بزرگ سینئر سیاسی راہنما

اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے گزشتہ دنوں سابق صد ر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کو منظور وٹو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت قرار دیئے جانے کے حوالے سیگردش کرنے والی خبروں پہ اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض افواہیں ،غلط خبریں اور عوام کو گمراہ کرنے کی ایک چال ہے وہ آزاد حثیت سے حکمراں جماعت کی غیر مشروط سپوٹ کا سلسلہ جاری رکھیں گے،،این این آئی،، کو جاری منظور وٹو کے خصوصی ویڈیو بیان کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کا بیٹا معظم وٹو ضلعی سینئر وائس پریزیڈینٹ پی ٹی آئی جبکہ دوسرا بیٹا خرم وٹو اور بیٹی روبینہ شاہین وٹو نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی وزیراعظم کا نام لیا ہو یا وزیراعلیٰ پنجاب کی شان میں گستاخی کی ہوجب تک میرے بچے پی،ٹی،آئی کا حصہ ہیں میں بھی آزاد حیثیت سے پی ٹی آئی کو سپوٹ کرتا رہوں گا۔میرا بیٹا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پہ اُن کے آبائی گائوں گیا ،میں کلثوم نواز کے انتقال پہ اُن کے جنازے میں شریک ہوا ،سیاست میں یہ سب چلتا ہے میں نے فیصل آباد تک پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سپوٹ کیا ،سیاسی طور پر کسی سے ملاقات کرلینا کوئی غلط بات نہیں ہے میں تحریک انصاف کے ساتھ بطور اتحادی کھڑا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…