بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

لاہور کے شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف

datetime 25  جون‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مرغیاں سپلائی کرنے والے ٹرکوں اور چکن شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے بیمار اور مردہ مرغیاں فروخت کرنے والی 2 دوکانیں، 2 سپلائرز پکڑے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیوں کو تندرست مرغیوں میں چھپا کر سپلائی کرنے پر 2 سپلائرز کے خلاف

کارروائی کی گئی۔2 شاپس سے مردہ مرغیاں برآمد، شاپس بند، مرغیاں تلف کر دی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہاکہ بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت انسانی صحت کے لیے بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔مضر صحت مردہ مرغیوں کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر نے کے لیے بھیجوا دیا گیا۔مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں۔عوام پہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت خریدنے سے گریز کریں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ پتوکی پولیس مقابلہ کیس ‘پولیس چوکی انچارج سٹی پتوکی محمود الحسن کو ہلاک ہونے والے متوفی مشرف حماد کے والد اور بھائی کی جائے وقوع پر پہنچ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہونے کے باو جود خاموش رہی ویڈیو میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ متوفی مشرف حماد کا والد ارشاد احمد اور حماد کا بھائی جائے وقوع پر اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے جنہوں نے چوکی سٹی پتوکی انچارج محمود الحسن سے تلخی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو آپ لوگوں نے بلا وجہ قتل کیا جس کا حساب چالیسویں کے بعد لیں گے کبھی بھی ہمارے علاقہ بھائی کوٹ چک نمبر 3 کا رخ مت کرنا اور ہمارے گھروں پر ریٹ مت کرنا یہ باتیں مشرف حماد کے والد نے پولیس اور لوگوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں جائے وقوع موقع پر کیں پتوکی پولیس افسران نے خاموشی اختیار کرلی،آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ رینج ، ڈی پی او قصور عمران کشور فوری طورپر نوٹس لیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…