جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار ایم این اے میاں آصف کو سزائے موت سنا دی گئی

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامونکے(آن لائن)دو سال قبل معروف پراپرٹی ڈیلر کوفائرنگ سے قتل کرنے والے پاکستا ن پیپلز پارٹی حلقہ این اے83کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں آصف آرائیں کو موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔دو سال قبل میاں تاجدین موٹر سائیکل پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نزدیک سے گذررہا تھا کہ میاں آصف آرائیں نے اندھا دھند

فائرنگ کرکے میاں تاجدین کو قتل کردیا۔جس کا کیس ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین کی عدالت میں چل رہاتھا۔گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے کیس کا فیصلہ سُناتے ہوئے پاکستا ن پیپلز پارٹی حلقہ این اے83کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں آصف آرائیں کو موت اور پانچ لاکھ روپے جُرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پاکستا ن پیپلز پارٹی حلقہ این اے83کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں آصف آرائیں کو موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ سرگودھا کی 25 سالہ شادی شدہ دوشیزہ کوقبرستان میں قتل کر دیا گیا جس کی خون میں لت پت نعش پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جسے آبائی گاؤں میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ پولیس واردات کے معمہ کو حل کرنے میں مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا بھلوال روڈ کے علاقہ لک موڑ کے چک سساکی کی 25 سالہ شادی شدہ دوشیزہ صابراں بی بی کو ریجن کے علاقہ خوشاب کے قبرستان بابا رحمت والا میں مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔متعلقہ پولیس نے خون میں لت پت نعش تحویل میں لیکر ہوسٹمارٹم کے بعد شناخت ہو جانے پر ورثاء کے سپرد کر دی اور واردات کے معمہ کو حل کرنے کے لئے جائے وقوعہ سے شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔مقتولہ کی میت کو سرگودھا لا کر اس کے آبائی گاؤں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…