بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

سونے کی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا ، مزید سستا

datetime 25  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1783ڈلر پر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں

میں 200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار100روپے ہو گئی جبکہ171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار536روپے پر آ گئی۔دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.60روپے سے کم ہو کر157.55روپے اور قیمت فروخت157.70روپے سے کم ہو کر157.65روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید157.60روپے بڑھ کر157.80روپے اور قیمت فروخت158روپے سے بڑھ کر158.10روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 186.80روپے اور قیمت فروخت188.80روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ1.30روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.80روپے سے گھٹ کر217.50روپے اور قیمت فروخت220.80روپے سے گھٹ کر219.50روپے پر آ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…