منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کا ادویات کے شعبے کو بھی انکم ٹیکس میں شامل کرنے کا فیصلہ، پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے مخالفت کر دی

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حکومت نے ادویات کے شعبے کو بھی انکم ٹیکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت ادویات مینوفیکچرز کو ڈسٹری بیوٹرز اور ہول سیلرز اور ریٹلرز سے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کر کے حکومتی خزانے میں جمع کروانا ہوگا۔ نئے تجویز کردہ قوانین کے مطابق ادویات مینوفیکچرز کو ہر انوائس کی

خریداری اور فروخت کا ریکارڈ دو ہفتے کے بعد فیڈرل بورڈ آ ف رویونیو (ایف بی آر) کو جمع کروانا ہو گا۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی سی ڈی ایم اے کے مطابق انکم ٹیکس سیکشن G-236 اور236-H کے نفاذ سے ڈسٹری بیوٹرز پر بہت زیادہ بوجھ پڑے گا جو 6000 سے زیادہ فارماسیٹس کو ادویات سپلائی کررہے ہیں۔ ڈسٹری بیوٹرز کے لیے تمام دکانوں سے شناختی کارڈ اور این ٹی این کا ریکارڈ جمع کرنا ایک مشکل کام ہے اور اس کے بغیرایڈوانس ٹیکس کی وصولی بھی ممکن نہیں۔اس کے ساتھ ساتھ انوائسنگ کے وقت ہزاروں خوردہ فروشوں کو فائلر یا نان فائلر کی حیثیت سے جانچنا ایک سخت مشق ہوگی۔ اس صورتحال میں ڈسٹری بیوٹرز اپنی سیل پر 0.5 فیصد اور 1.0 فیصد ایڈوانس ٹیکس کاٹ کر جمع کراسکیں گے۔اس سارے عمل کی تکمیل کے لئے بھی اضافی عملے کی بھی ضرورت ہوگی۔پی سی ڈی ایم کے چیئرمین صلاح الدین شیخ کے مطابق نئے قانون پر عملدارآمد کرنے اور ایف بی آر کی جانب سے جرمانوں سے کاروبار کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔ جبکہ دواسازی صنعت پہلے ہی بھاری لاگت کا شکار ہے اور اس اقدام سے پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہو گا۔ہر صنعت کار، ڈسٹریبیوٹر

اور خوردہ فروش اپنے اپنے ٹیکس اور ٹیکس وصولی کے اس بوجھ اور اس کی لمبی رپورٹنگ / مانیٹرنگ وغیرہ کے لئے جوابدہ ہیں۔یہ ذمہ داریاں ڈسٹری بیوٹر ز کی ہیں کہ وہ ٹیکس جمع کر کے ایف بی آر کو جمع کروائے۔ انہوں نے کہا کہ دواسازی کے شعبے کو بھی ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت ڈرآپ کے ذریعیکنٹرول کیا جاتا ہے اور

بیشتر مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز اے ٹی ایل میں شامل ہیں اور بڑے ٹرن اوور کی وجہ سے پہلے ہی ودہولڈنگ ٹیکس کے ایجنٹ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے اس نئے قانون کا اطلاق حکومت پالیسیوں کے منافی ہے۔ جس کے تحت حکومت کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس فیصلے سے بدعنوانی کا ایک نیا راستہ کھلے گا لہذا اس تجویز کو فنانس بل سے خارج کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…