ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

ائیرپورٹس،موٹر ویز کو گروی رکھنے کا فیصلہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار، ان اثاثوں کی زیادہ ضرورت امریکہ کو ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے وفاقی کابینہ کی جانب سے ائیرپورٹس اور موٹر ویز کو سکوک بانڈز کے عوض گروی رکھنے کے فیصلے کو ملکی سلامتی کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعہ کے روز ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید

نے کہا کہ آئی ایم ایف امریکہ کی خوشنودی کے لئے کام کر رہا ہے اور اس کے بغیر پاکستان کو قرضہ ملنے کی امید نہیں ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے سکوک بانڈز کے عوض پاکستان کے ائیرپورٹس اور موٹر ویز کو گروی رکھنے کا خطرناک فیصلہ کیا ہے۔ یہ پاکستان کے حساس اثاثے ہیں اگر پاکستان بروقت ادائیگی نہ کر سکا تو کوئی بھی غیر ملکی ان اثاثوں کا استعمال کر سکتا ہے اور سب کو معلوم ہے کہ ان اثاثوں کی زیادہ ضرورت امریکہ کو ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ائیرپورٹس اور موٹر وے کو سکوک بانڈز کے لئے گروی رکھنے کا فیصلہ واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت 3 اکنامک زون تیاری کے مراحل میں ہے اور اس میں چین کی انڈسٹری آئے گی جس میں 80 ملین نئی نوکریاں ملیں گی مگر بدقسمتی سے سرمایہ کاری بورڈ کا اس وقت کوئی چیئرمین نہیں ہے اور اس حکومت نے سرمایہ کاری بورڈ کے 4 چیئرمین فارغ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں افغانستان کی تعمیر نو کے لئے فنڈز رکھے گئے ہین اس طرح فلسطین کے لئے بھی بجٹ میں رقم مختص کی جائے۔واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کیلئے کوئی خاص ریلیف نہیں مہنگائی کا حجم برقرار اور اشیا خوردنی کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی تنخواہوں اور پینشنز میں بھی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ادویات اور

انسانی جانیں بچانے والی دواوں کی قیمتیں کم نہ ہونا عوام پر بوجھ ہے بجٹ سازی کے عمل میں عوام کو ریلیف دینے عوام دوست بجٹ کا ہونا ضروری ہے تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 2021_22_کے بجٹ کے حوالے سے آن لائن کے ایک عوامی سروے میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے موجودہ نئے

مالی سال کے بجٹ کو عوام کے حق میں نہ ہونے والا بجٹ قرار دیا ہے ان حلقوں کا کہنا ہے کہ بجٹ سازی کے عمل میں عوام کے مفادات کو شامل رکھنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ بجٹ میں ریلیف دینے کی اشد ضرورت ہوتی ہے غریب عوام جس کا دارو مدار دال چینی چاول اور دیگر خوردنی اشیا پر ہوتا ہے ان خوردنی اشیا کی قیمتوں میں

کمی کرنے کی بجائے قیمتوں میں گرانی عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے پیٹرول ڈیزل اور گیس کی روز بروز بڑھتی قیمتیں بھی عوام پر ہی مالی بوجھ ہیں سروے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجٹ میں شفافیت اور بجٹ سازی میں میں عوامی آرا اور امنگوں کو بھی خاطر محلوظ لائے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک

میں بجٹ سازی کے عمل کو بڑی اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا ہے بجٹ سازی میں عوام اور سول سوسائٹی سمیت ماہرین اقتصادیات و معشیت کو بھی شامل کرکے بجٹ کی تیاری میں ان سے استفادہ کیا جاتا ہے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس طرح کا کوئی منطق اور سوچ نہیں یہاں حکمران طبقہ خود اپنی مرضی سے بجٹ بناتا ہے جو

عوامی امنگوں اور ضروریات کے مطابق نہیں ہوتا اور عوام ریلیف سے یکسر محروم رکھی جاتی ہے آن لائن کے کئے گئے بجٹ کے متعلق سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غریب عوام کو بجٹ میں ریلیف دینے اور مہنگائی کم کرنے کی ضرورت پر سنجیدگی سے نہ صرف غور بلکہ عمل کرنا مقصود ہے اور ضرورت اس امر کی بھی

ہے کہ آئین کی رو سے بجٹ سازی میں شفافیت کیلئے عوام اور ملک اور معاشرے کے ذمہ دار طبقات کی شمولیت اور رائے بھی شامل کی جائے تاکہ بجٹ میں شفافیت ہو اور ملکی بجٹ ملک کی عوام کے مفادات اور امنگوں کے عین مطابق ہو اور اسی عمل سے عوام کو بجٹ میں ریلیف حاصل ہوگا اور عوام کا نہ صرف معیار زندگی بہتر ہو گا بلکہ عوام اور حکومت کے درمیان بہتر تعلقات بھی ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…