ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

PTI کامنشور اور عملی سیاست دو متضاد چیزیں ہیں سینئر رہنما طاہر القادری کی پارٹی میں شامل ہو گئے

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر رہنماء طاہرکھوکھر کی عوامی تحریک میں شمولیت، ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نکاتی انقلابی منشور کے آزادکشمیر میں عملی نفاذ کیلئے جدوجہد کا عزم، مہاجرین حلقوں سمیت آزادکشمیر بھر میں عوامی حلقوں کا زبردست خیر مقدم،

طاہرکھوکھر آزادکشمیر کے سینئر اور متحرک سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی اور قربانیاں دیں ، عوامی تحریک کا پلیٹ فارم ان کی انقلابی جدوجہد کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ طاہرکھوکھر کی عوامی تحریک میں شمولیت کے باعث آزادکشمیر میں نہ صرف تحریک کی مقبولیت میں اضافہ ہوگابلکہ پسے ہوئے اور محروم طبقات کو آواز ملے گی۔ عوامی حلقوں نے مثبت اور خوشگوار ردعمل کااظہار کیا ہے۔ دوسری جانب طاہرکھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک انقلابی لیڈر ہیں اور ملک کو ان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ساری زندگی پرامن انقلاب کیلئے جدوجہد کی ہے یہی جدوجہد انہیں ایم کیو ایم سے پی ٹی آئی میں لیکر آئی تھی لیکن پی ٹی آئی کامنشور اور عملی سیاست دو متضاد چیزیں ہیں ۔ عملی طور پر پی ٹی آئی مختلف مافیاز کامجموعہ ہے بلاآخر وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری درست کہتے تھے کہ نچلی سطح سے نظام تبدیل کئے بغیر تبدیلی ممکن نہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے ۔ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10نکاتی ایجنڈا میں ہی ملک و قوم کے مسائل کا حل مضمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پرامن انقلاب کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور آزادکشمیرکے عوام کو کرپٹ چوروںاور لٹیروں سے نجات دلانے کیلئے تحریک کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کرپشن زدہ نظام سے اکتا چکے ہیں انشاء اللہ بہت جلد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں آزادکشمیر میں استحصالی طبقات سے نجات حاصل کرتے ہوئے پرامن انقلاب لائے گی اور اللہ کی زمین پر اللہ کانظام نافذ کیاجائے گا۔ واضح رہے تحریک انصاف کی اقرباپروری سے بدظن ہونے کے بعد طاہر کھوکھر نے پارٹی چھوڑ دی‘ آزاد کشمیر میں پی ٹی وی کے ٹکٹ فروخت کئے گئے جس کی نشاندہی طاہر کھوکھر لگاتار کرتے رہے لیکن کسی نے ایک نہ سنی جس کے بعد طاہر کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…