جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

ٹی وی نیوز اینکر کا لائیو نشریات کے دوران تنخواہ کا مطالبہ‎

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی وی اینکر نے لائیو نشریات میں تنخواہ نہ ملنے کی شکایت کی اور تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افریقہ کے شہر زمبیا کے ایک ٹی وی اینکر نے خبرنامے کے دوران ہی اچانک اپنے اور ساتھیوں کی تنخواہوں کیعدم ادائیگی کی شکایت کر ڈالی۔ جس پر ادارے میں ہلچل مچ گئی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی اینکر نے

معمول کے مطابق خبرنامہ شروع کیا اور اس دوران ہی اچانک تنخواہ کی عدم ادائیگی کر ذکر کر ڈالا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کے ساتھی بغیر اجرت کے کام کر رہے ہیں اور انہیں تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے اور انہوں نے تنخواہوں کی ادائیگی کا اصرار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی انسان ہیں اور ہمیں تنخواہ ملنی چاہے۔ بدقسمتی سے مجھے اور میرے ساتھیوں کو تنخواہ ادا نہیں کی جا رہی۔اینکر کی شکایت کے فوری بعد خبرنامہ منقطع کر دیا گیا اور پروڈیوسر نے ٹی وی پر ٹریلر چلا دیے۔ٹی وی چینل کی جانب سے کہا گیا کہ اینکر نشے میں تھا اور اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ نشے کی حالت میں اینکر کو کیسے خبریں پڑھنے کی اجازت دی گئی۔یہ بھی پڑھیں: ترکی کا افغانستان میں مزید فوج نہ بھجوانے کا اعلاندوسری جانب مذکورہ اینکر کا کہنا تھا کہ وہ نشے کی حالت میں نہیں تھے اس سے قبل وہ خبریں پڑھ ہی رہے تھے اور ادارے کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر انہوں نے تنخواہ نہ ملنے کی شکایت کر ڈالی۔انہوں نے اپنی ویڈیو فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہاں میں نے یہ کام براہ راست ٹی وی پر کیا ہے جبکہ صحافی اپنے ادارے سے متعلق بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ صحافی بول نہیں سکتے۔ٹی وی چینل کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ مجھے حیرت ہے نشے میں دھت ایک اینکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ ہمارے ادارے میں شکایت کرنے کا بہتر طریقہ کار موجود ہے جس کے ذریعے وہ اپنی شکایت ریکارڈ کراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نشے کی حالت میں اینکر کو اسکرین کے سامنے بٹھانے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جو بھی اس تمام معاملے میں ملوث ہوا اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…