ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ ہرجانے کا نوٹس، اللہ کے علاوہ کسی سے معافی نہیں مانگتی، لیگی رہنما کا جواب بھی سامنے آ گیا

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن، این این آئی)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بابائے ہتک نوٹس عمران خان شہباز شریف کے نوٹس کا جواب بھی دیدیں تاکہ جلد فیصلہ ہو جائے۔عثمان بزدار کا نوٹس موصول ہوا پریس کانفرنس میں حقائق پر معافی کا مطالبہ کیاہے۔ اللہ کے علاوہ کسی سے معافی نہیں مانگتی کسی سے نہیں ڈرتی۔ن

لیگ پر شب خون مار کر معصوم آدمی بزدار کو بتانے کا موقع کورٹ میں دوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہوں گی کہ عدالت روز کیس پر کارروائی کرے۔بابائے ہتک نوٹس عمران خان شہباز شریف کے نوٹس کا جواب بھی دیدیں تاکہ جلد فیصلہ ہو جائے۔معافی وزیر اعلی کو مانگنی چاہئیے جنہوں نے جھوٹے وعدے کئے۔معافی مانگنی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور صوبہ کی ہر مظلوم عورت سے مانگیں جنہوں نے اپنے بچے آگ اور پٹڑی کے آگے پھینکے۔میری معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، خواہش ہے کہ عدالت جاکر سکینڈلز بتائوں۔حکومتی چوریوں ،کرپشن سکینڈل پر سو موٹو نہیں ہوتا۔عدالت میں بتائوں گی شراب لائسنس سکینڈل میں وعدہ معاف کا کیا گیا۔وزیر اعلی نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں میٹنگز منٹس غائب کروانے کی کوشش کی۔ایک سو اکتیس ارب روپے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں غائب کئے گئے۔: امید ہے وزیر اعلی نوٹس دے کر بھاگیں گے نہیں اعلی عدلیہ اور عوام کو سچ بتائوں گی۔ بڑا ڈاکو چھوٹے ڈاکو کو سہولت کار ڈکیتیاں کرواتاہے۔کیا آٹا پیٹرولیم اور ادویات کی چوری ڈاکہ نہیں ڈالا گیا۔میں اتنا ڈر گئی ہوں کہ اب پارٹی کروں گی۔میں وزیر اعلی کے نوٹس پر جشن کروں گی۔باجی اور بزدار مجھ سے بہت چڑتے ہیں۔

ہمیں تو موقع نہیں ملا ، ڈیم والے بابا پاگل ہسپتال ،ٹرانسمیشن کاحصہ اور پی کے ایل آئی بند کروانا چاہتے تھے۔ اس حکومت کی خاص بات ہے کہ اتنی بڑی ڈکیتی پر نہ کوئی بات نہ کوئی نوٹس لیتاہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ (ن)پنجاب کی رہنما عظمی بخاری کو 25کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

بھجوا دیا، جس میں کہا ہے کہ 14دن میں بے بنیادالزامات پر معافی مانگیں یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کو 25کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا، وزیراعلی کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمی بخاری کو ہتک عزت کالیگل نوٹس

بھجوایاگیا۔لیگل نوٹس میں وزیراعلی اور پرنسپل سیکریٹری کیخلاف الزامات من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عظمی بخاری نیپریس کانفرنس میں شرانگیز ،گمراہ کن الزامات لگائے۔نوٹس کے متن میں کہا ہے کہ عظمی بخاری نیوزیراعلی آفس پرپوسٹنگ ٹرانسفرپیسے لیکر کرنے کے الزامات لگائے تھے ، وہ 14دن میں بے بنیادالزامات پر معافی مانگیں یا قانونی کارروائی کاسامناکرنا ہوگا۔لیگل نوٹس میں عظمی بخاری کی پریس کانفرنس کا متن بھی لف کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…