بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

اڑھائی سو تولہ سونا چوری کرنے کی بڑی واردات

datetime 24  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کلفٹن میں واقع نجی بینک میں لاکر کاٹ کر نقب زنی کی بڑی واردات میں نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر کروڑو روپے مالیت کے زیورات کا صفایا کردیا گیا، متاثرہ خاتون نے بینک انتظامیہ کے خلاف نقب زنی کا مقدمہ درج کرادیا ، اس حوالے ڈاکٹر انیتا قاضی نے بتایا کہ کلفٹن کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ پر قائم فیصل

بینک میں میرا لاکر ہے جس کا نمبر 370ہے بدھ کی دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے کے وقت بینک کے اندر لاکرسے اپنے زیورات نکالنے گئی تو اندر جاکر دیکھا کہ میرا لاکر کاٹا ہوا تھا اس کے اندر موجود 250تولہ سونا اورمختلف زیوارت موجود تھے جو غائب تھے اس دوران میرے ساتھ بینک کے افسر جہانزیب خان بھی موجود تھے جو خود دیکھ کر حیران کن رہے گئے ، ڈاکٹر انیتاقاضی نے بتایا کہ انتہائی مہارت کے ساتھ لاکر کاٹ کر زیورات نکالے گئے اس حوالے بینک کے افسران و عملے سے پوچھا گیا تو سب نے لاعملی ظاہر کردی کہ اس واردات کو کسی کوئی علم نہیں انھوں نے کہا کہ بینک اندر واردات ہوگئی بینک عملہ بے خبر رہا جو کہ ایک تشویشناک بات ہے ، انھوں نے الزام عائد کیا کہ اس واردات بینک کا عملہ ملوث ہے ، انھوں مزید بتایا کہ اس لاکر میں میرا، میری والدہ ، بھابھی اور بہن کا مشترکہ طور سونا موجود تھا ، تاہم پولیس نے ڈاکٹر انیتا قاضی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 293/21درج کرکے تفتیش شروع کردی ، پولیس کے مطابق مقدمہ مدعیہ نے مقدمے میں بینک کو عملے کا نامزد کرایا ہے ، ایس ایس پی سائو تھ زبیر نذیرکے مطابق متاثرہ خاتون نے ڈیڑھ سال بعد اپنا لاکر چیک کیا،لاکر کس وقت کاٹا گیا؟ واردات کب ہوئی، تحقیقات کر رہے ہیں۔دوسری جانب شہر قائد کے پوش علاقے میں ایک کروڑ سے

زائد روپے کی ڈکیتی ہوئی ، جہاں ملزمان 80تولہ سونا، روپے ، امریکی ڈالر اور کار لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا، 3 ملزمان سونا،روپے،ڈالر اور کار لے کر فرار ہو گئے ، مجموعی طورپر1کروڑ7لاکھ سیزائدکی لوٹ مارکی گئی۔

واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیاگیا ، ڈکیتی کاواقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور مقدمہ جمعرات کی صبح درج ہوا ، مدعی کے مطابق وہ اپنی فیملی کیساتھ گھر میں موجود تھا کہ اچانک3ملزمان گھرمیں داخل ہوئے اور مجھ پر پستول تان لیا۔مدعی نے کہا کہ ملزمان نے مزاحمت کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی،

ایک ملزم فیملی کے ساتھ ٹی وی لائونج میں رہا 2 کمرے میں چلے گئے، ملزمان نے الماری میں رکھے 80تولہ سونے کے زیورات لوٹے جبکہ 8ہزار500امریکی ڈالراور90ہزارروپے لوٹے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دوسرے کمرے سے ایک نیا اور ایک پرانا لیپ ٹاپ بھی اٹھالیا، ایک ملزم مسلسل کسی سے رابطے میں تھا، ملزمان دیکھنے میں سرائیکی اوربات چیت اردو میں کررہے تھے جبکہ ملزمان جاتے ہوئے کار بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…