جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عالمی امن و استحکام کا دار و مدار خطے کے دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کا دار و مدار خطے کے دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، علاقائی تنازعات اور چیلنجز کے حل کے لیے بامقصد عالمی حمایت ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جرمنی کے سرکاری دورے پر برلن پہنچے۔ انہوں نے جرمن وزیر خارجہ

ہیکو ماس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے جرمن خصوصی نمائندے مارکوس پوٹزل بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان جرمنی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور جرمنی کی جانب سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں آرمی ہمبرگ میں واقع چیف جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج پہنچے جہاں کمانڈنٹ نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں طلباء اور فکیلٹی ارکان سے خطاب کیا۔ اس دوران آرمی چیف نے پاکستان کی علاقائی اور داخلی سیکیورٹی کے پہلوؤں سمیت درپیش چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عالمی امن و استحکام کا دار و مدار خطے کے دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، علاقائی تنازعات اور چیلنجز کے حل کے لیے بامقصد عالمی حمایت ضروری ہے۔جنرل قمر باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں کیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…