پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کے پاس اب کوئی آپشن نہیں بچا،واپس آکر جیل جاناپڑے گا، فرخ حبیب

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ فیصلے کے بعد نوازشریف کے پاس اب کوئی آپشن نہیں بچا،واپس آکر جیل جاناپڑیگا۔وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ نوازشریف کوسزائیں مکمل ٹرائل کے بعددی گئیں نوازشریف کے

پاس اب کوئی آپشن نہیں بچا انہیں واپس آکر جیل جاناپڑیگا۔فرخ حبیب نے کہا کہ مریم کس زندگی کی گارنٹی مانگ رہی ہیں؟ مریم نواز دراصل این آراو کی گارنٹی مانگ رہی ہیں؟۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نواز شریف کو مکمل سیکیورٹی دینے کیلئے تیارہے، جان کی گارنٹی تو اللّٰہ ہی دے سکتا ہے۔جمعرات کو ایک بیان میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا ووٹ ملا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں، برطانیہ سے 15 روز تک مجرموں کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، نواز شریف کیلئے مسائل کے دن ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو افسوس ہے کہ نواز شریف دھوکے سے فرار ہوئے، وہ ایک ٹکٹ میں دو مزے لے رہے تھے، انہوں نے اپنا کیس خود خراب کیا، مریم نواز نے عندیہ دیا تھا کہ ان کے والد صحتمند ہیں، یہ سب باتیں ان کے خلاف جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو واپس لانے سے بہتری آ سکتی ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ نواز شریف واپسی کیلئے حکومت کو کامیابی ہوتی ہے یا نہیں؟ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو پہلی فرصت میں واپس لایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپوزیشن سے کسی قسم کا کوئی خطرہ

نہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ بات کہاں جا رہی ہے، اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ انصاف پر مبنی فیصلے کررہی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس پر

احتساب عدالت کی سزا کیخلاف دائر اپیلوں کو خارج کردیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ نواز شریف واپس آئیں یا حکام کی جانب سے گرفتار کیے جائیں تو اپیل بحالی کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔اپیلیں خارج کرنے حوالے سے عدالت نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو

پہلے ہی عدالتی مفرور قرار دیا جا چکا ہے اور ان کے مفرور ہونے کی وجہ سے درخواستیں خارج کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔عدالت نے کہا کہ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو دی گئی سزا بحال رہے گی تاہم وہ واپس آکر اپیل بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال اور العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال کی سزا سنائی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…