اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

وزیر مملکت علی محمدخان کی قومی اسمبلی میں نواز شریف کی تعریف، لیگی اراکین کی ڈیسک بجا کر داد

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت برائے پارلیمانی علی محمد خان نے کہاہے کہ نظرئیے میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں کرپشن میں نہیں، اپوزیشن اپنے لیڈر سے کہے ملک میں آئیں اور جواب دیں،جب تک آخری پاکستانی زندہ ہے کشمیر سے ہاتھ نہیں اٹھائیں گے۔ جمعرات کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے علی محمد

خان نے کہاکہ جب تک دنیا ہے تب تک کلمہ طیبہ رہیگا پاکستان زندہ رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے پاکستان کیلئے مدنی ریاست کا خواب دیکھا، جب بچوں کی ریپ کی آواز آئی تب اس ایوان میں سرعام پھانسی کی قرارداد آئی،عمل چاہے جب بھی ہو،میں ہر بجٹ سپیچ میں رونا روتا ہوں سودی نظام سے نکلو،سروسز، انڈسٹری کا ٹارگٹ حاصل کیا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ قائد اعظم نے فرمایا تھا ہم نے مغرب کے معاشی نظام کی پیروی نہیں کرنی، وہ معاشی نظام انہیں اندھیرے میں جھونک چکا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان، میاں صاحب آپ سے پوچھا جائیگا، ہمارا نظریہ پاکستان اور اسلام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی نظرئیے میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں کرپشن میں نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک آخری پاکستانی زندہ ہے کشمیر سے ہاتھ نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اردو بولنے والوں کا خیال رکھنا یہ قائداعظم نے کہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ فتح مکہ ہو چکا 65 میں بدر ہوا تھا، 71 میں احد ہوا،خندق ہونا باقی ہے،حضرت عمر سے بھی کپڑے کا پوچھا گیا تھا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ اپوزیشن اپنی لیڈرشپ سے کہے ملک میں آئے جواب دے۔ وزیرمملکت نے کہاکہ یہ ملک ہمیشہ کے لئے بنا ہے اور قائم رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کو موٹر وے کا کریڈٹ دینا چاہیے۔ اس موقع پر لیگی اراکین نے ڈیسک بجا کر داد

دی، انہوں نے کہاکہ بھٹو کو ایٹم بم کا کریڈٹ جاتا ہے اس طرح عمران خان کو بھی کچھ کریڈٹ جاتا ہے، نوجواں وں کو سیاست میں لایا، ان کو زبان دی، احتساب کا عمل کیا۔وزیرمملکت نے کہاکہ احساس پروگرام کے ذریعے کوشش کر رہے ہیں کہ مزدور کو کھانا مل سکے، اس ملک ایدھی بھی پیدا کیا اور عرفہ کریم بھی پیدا کی۔ انہوں نے

کہاکہ اس ملک نے بے نظیر بھی پیدا کی۔ وزیرمملکت نے کہاکہ احتساب کو کبھی کمپرومائز نہ کریں اپنی لیڈر شپ سے سوال کریں،اس پاکستان کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئیں اپنی زراعت کو مضبوط کریں، مہمند ڈیم کا کام شروع ہو چکا، میں نہیں کہتا ہم نے شروع کیا یہ ایک لمبا منصوبہ ہے، یہ ڈیم پی ٹی آئی نہیں پاکستان کے کھیت

کو سیراب کریگا۔ علی محمد خان نے کہاکہ پرویز خٹک نے صوبائی بجٹ سے پہلی موٹروے بنائی، آئیں اپنے تعلیمی اداروں پر انویسٹ کریں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ کسی مسلم ملک کیخلاف میری زمین نہیں ملے گی۔ علی محمدخان نے کہاکہ اس ملک میں اہم ڈیم بن رہے ہیں،عمران خان نے غریبون کو ہیلتھ کارڈ دیا، آئیں اس ملک کو مضبوط کریں، کیا ہم اس ملک کیلئے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…