پی ایس ایل سیزن 6 فائنل میچ سے قبل پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

24  جون‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، یو این پی)پی سی بی نے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے حیدر علی اور عمید آصف کو معطل کر دیا، حیدر علی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ صہیب مقصود بطور متبادل کھلاڑی سکواڈ کا حصہ بن گئے ۔ پاکستان کرکٹ بور ڈکی جانب سے جاری کر دہ بیان میں

کہا گیاہے کہ بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں کو معطل کر دیا گیاہے ، ان دونوں کھلاڑیوں کو آج ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی ، دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف ببل کے باہر موجود افراد سے ملاقات کی بلکہ وہ ان افراد سے مقررہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں بھی ناکام رہے ، دونوں کھلاڑیوں نے لیگ کے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیاہے ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت اپنے تمام ملازمین کی کووڈ 19 ویکسینیشن کا آغاز کردیا ہے، ویکسی نیشن کا یہ عمل یکم جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پی سی بی ملازمین کی ویکسینیشن گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں کی گئی۔ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ویکسی نیشن بھی رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرلی جائے گی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے باوجود پی سی بی کے تمام ملازمین نے بھرپور انداز سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائیں، جو کرکٹ سیزن برائے 21ـ2020 کی کامیابی کا سبب بنا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…