ہفتہ‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم  رہنما نے پارٹی کی اندرونی کرپشن سے تنگ آ کر استعفیٰ دیدیا

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی )آزاد جموں و کشمیر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد طاہر کھوکھر نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کا ٹکٹ کروڑوں میں

فروخت ہوا۔ طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ پیسے لینے والوں میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران سمیت وفاقی وزیر بھی شامل ہیں دوسری جانب سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ منظور وٹو نے آصف علی زرداری کی صحت بارے بھی دریافت کیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری ملاقات نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹہ تیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں جنوبی پنجاب سمیت ملک کی اہم سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔دوسری جانب وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں سیاحت، ثقافتی ورثے اور آثار

قدیمہ کی بحالی کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں،سیاحت اور فنون لطیفہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے،آج جس طرح بلوچستان کی آثار قدیمہ سے زرخیر زمین سے فن پارے اور نادر نمونے نکل رہے ہیں، ممکن ہے آج سے ہزار سال بعد پاکستانی تاریخ کے بڑے بڑے کرپٹ سیاسی اور کاروباری برجوں کے نام ایسے ہی بھی دریافت ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں عائشہ شاہنواز کے فن پارے ”سفنکس آف بلوچستان“کی نمائش میں شرکت کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج سے ہزار سال بعد ایسے لوگوں کے نام اور کارنامے دریافت ہونگے جن کے وزیراعظم ہاتھوں میں پرچیاں لے کر مسٹر اوبامہ کو مسز اوبامہ پکارتے ہوئے دال چاول کے نام پر

پاکستان آنے کی دعوت دیتے تھے۔ آج وزیراعظم عمران امریکی صدر جو بائیڈن کے متعلق کہتے ہیں کہ اس کے پاس وقت ہوا تو مجھ سے بات کر لے۔ انہوں نے آصف زرداری سے متعلق اپنے بیان میں کہا یہ مکافات عمل ہے کہ”میری کرسی کو کوئی ہلا نہیں سکتا“کہنے والے آصف زرداری اب ویل چیئر پر نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ فیاض

الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سیاحت، فنون لطیفہ اور آثار قدیمہ کو ایک ماڈرن انڈسٹری کی طرز پر چلانے کے لیے جتنی محنت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کر رہی ہے، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ماضی میں آلو چھولوں والی سرکار نے تو اپنا وزیر خارجہ ہی نہ رکھا جسکی وجہ سے پاکستان نے ریکو ڈک کیس، کلبھوشن یادیواور مسئلہ کشمیر سمیت ہر بین الاقوامی محاذ پر مار کھائی۔ آج بیرون

ملک مقیم پاکستانی ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھیج رہے ہیں، ریکوڈک قرضہ معاف ہو چکا ہے اور مستحکم جی ڈی پی گروتھ کے ساتھ ترقی اور معاشی بہتری کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے بیگم صفدر اعوان کے حوالے سے کہا کہ اپنے خاندان کو زیرو پر لے آنے والے محترمہ کو شاید پتہ نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق بیانات قرآن و حدیث اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…