منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

انڈیا کا نام تبدیل کیا جائے،کنگنا رناوت کا حیرت انگیز مطالبہ

datetime 23  جون‬‮  2021 |

ممبئی (آن لائن )بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈیا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ انگریزوں نے ہمارے ملک کو انڈیا کا نام دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ غلام ملک ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انگریزوں کا دیا گیا نام تبدیل کر کے اسے بھارت پکارا اور لکھا جائے۔ بھارت کا مطلب لکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ سنسکرت کے

تین لفظوں سے مل کر بنا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان تب ہی ترقی کرسکتا ہے جب وہ اپنی قدیم روحانیت اور حکمت سے جڑا رہے۔خیال رہے کہ کنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا ہے۔ان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ٹیکو ویڈز شیرو کو اسٹریمنگ ویب ایپ پر جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب بھارتی عدالت نے فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف ‘کے آر کے’ کو بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان پر کسی بھی حوالے سے تنقید یا تبصرہ کرنے سے روک دیا۔بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کی عدالت نے سلمان خان کی درخواست پر کمال راشد خان کے خلاف عبوری فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں سلمان خان پر تبصرہ کرنے سے روک دیا۔عدالت نے اپنے عبوری فیصلے میں کمال راشد کو حکم دیا کہ وہ سلمان خان کی کسی بھی فلم یا ان کے کسی بھی کاروباری منصوبے سمیت ان کی ذات پر کوئی تبصرہ یا تنقید نہیں کر سکتے۔عدالت نے کمال آر خان کو سلمان خان کے حوالے سے کسی بھی تجزیاتی ویڈیو یا پوسٹ کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے روک دیا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ عدالت مذکورہ کیس کا مکمل فیصلہ کب تک جاری کرے گی لیکن جب تک عدالت تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کرتی، تب تک عبوری حکم نامے پر عمل کیا جائے گا۔کمال راشد خان کے خلاف سلمان خان نے گزشتہ برس میں ہتک عزت کا دعویٰ اس وقت دائر کیا تھا جب ناقد نے دبنگ ہیرو پر سخت تنقید کی تھی۔کمال راشد خان نے سلمان خان کی مئی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ پر تبصرہ کیا تھا، جسے انہوں نے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھی شیئر کیا تھا۔مذکورہ تبصرے میں کمال راشد خان نے سلمان خان کی فلم کی کہانی کو کمزور قرار دیتے ہوئے دبنگ ہیرو کی ذات کو بھی نشانہ بنایا تھا۔کمال راشد خان نے سلمان خان کے خلاف متعدد ٹوئٹس بھی کی تھی، جن میں انہوں نے دبنگ ہیرو کے حوالے سے سخت زبان استعمال کی تھی۔ کمال راشد خان کی جانب سے ٹوئٹس اور یوٹیوب ویڈیوز میں سخت زبان کے استعمال کے بعد ہی سلمان خان نے عدالت میں ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔مقدمہ دائر ہونے کے باوجود کمال راشد خان نے سلمان خان کے خلاف تنقیدی تبصرے جاری رکھے تھے، جس پر دبنگ ہیرو نے رواں ماہ جون کے آغاز میں عدالت میں ایک اور درخواست دائر کی تھی، جس میں انہوں نے عدالت سے ناقد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی تھی۔تاہم عدالت نے کمال راشد خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کے بجائے عبوری حکم نامے میں انہیں سلمان خان پر تنقید کرنے سے روک دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…